سانسوں سے پیاز اور لہسن کی ناخوشگوار بُو فوری دور کرنے کے ٹوٹکے

اس وقت کتنی شرمندگی ہوتی ہے جب پیاز اور لہسن سے بھرپور غذا کھانے کے بعد کسی سے بات کرتے ہوئے دوسرے فرد کو سانس سے آنے والی بو کے باعث ناک سکیڑتے دیکھتے ہوں؟

پیاز اور لہسن کے بعد سانس میں بو ایک عام مسئلہ ہے اور کافی پریشان کن بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بو کافی دیر تک منہ میں بسی رہتی ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن میں ہی کچھ ایسی عام چیزیں موجود ہوتی ہیں جو پیاز یا لہسن کی وجہ سے منہ میں بسنے والی بو کو سیکنڈوں میں دور کردیتی ہے؟
ویسے یہ جان لیں کہ پیاز اور لہسن میں سلفر کمپاﺅنڈ کا اجتماع یکساں ہوتا ہے جو انہیں مخصوص ذائقہ دیتے ہیں اور جب انہیں چبایا جاتا ہے تو منہ میں ایسے گیس خارج کرنے والے بیکٹریا حرکت میں آتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔
یہاں وہ آسان ٹوٹکے جانیں جو اس مسئلے کو فوری حل کردیتے ہیں۔

دودھ پینا
طبی جریدے جرنل آف فوڈ سائنسز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق دودھ قدرتی طور پر لہسن اور پیاز میں موجود بو پیدا کرنے والے کمپاﺅنڈز کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ درحقیقت بازار میں ملنا والا کھلا دودھ اس بو کو موثر طریقے سے کم کرنے میں ملائی سے پاک دودھ کے مقابلے میں زیادہ مفید ہوتا ہے۔ تو پیاز یا لہسن کی وجہ سے منہ میں بو ہوگئی ہے تو ایک گلاس دودھ پینا اسے دور کرسکتا ہے۔

لیموں
لیموں میں موجود ترش ایسڈ منہ میں بس جانے والی پیاز اور لہسن کی بو کو دور کرتا ہے۔ لیموں کی جراثیم کش خصوصیات سانس میں بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے، بس ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق لیں اور ایک کپ پانی میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس محلول سے دو سے تین بار کلیاں کریں، بو ختم ہوجائے گی۔

بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا بھی اس بو کو دور کرنے کے لیے ایک موثر گھریلو ٹوٹکا ہے، ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا گرم پانی اور چٹکی بھر نمک کے ساتھ ملائیں اور اس محلول سے کلیاں کریں اور اس وقت تک کریں جب تک بو دور نہیں ہوجاتی۔

چینی کھائیں
چینی بھ ایک بہترین حل ہے، اس مین موجود اجزاءسانس میں بو کو بڑھانے والے بیکٹریا کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ مقدار میں چینی کو منہ میں ڈالیں اور چبانے سے پہلے کچھ دیر تک اسے ایسے ہی رکھیں۔

سیب
سیبوں میں موجود قدرتی انزائمے سلفر کمپاﺅنڈ کو ٹکڑے کرکے پیاز یا لہسن سے ہونے والی سانس کی بو کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔ تو ایک گلاس سیب کا جوس پی لیں یا ایک سیب ہی کھالیں۔

Moun Ki Smell Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Ki Smell Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ki Smell Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5492 Views   |   13 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

سانسوں سے پیاز اور لہسن کی ناخوشگوار بُو فوری دور کرنے کے ٹوٹکے

سانسوں سے پیاز اور لہسن کی ناخوشگوار بُو فوری دور کرنے کے ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سانسوں سے پیاز اور لہسن کی ناخوشگوار بُو فوری دور کرنے کے ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔