انسانی جسم کا وہ کونسا بال ہے جس کو کھینچنے سے موت ہوسکتی ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے لیے جاننا آج ہی ضروری ہے ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے

سائنس نے آج کے موجودہ دور میں بھرپور ترقی کرلی ہے اور اب تک تو ہر چیز اور ہر جاندار پر تحقیق جاری ہیں۔ وہیں ایک تحقیق انسانی جسم کے اُس خاص بال پر کی گئی ہے کہ اگر اُسے جڑ سے اکھاڑا جائے تو موت بھی ہوسکتی ہے۔

وہ خاص بال ناک کے اندر ہوتے ہیں جنہیں اکثر افراد چمٹی کی مدد سے کھینچتے ہیں تاکہ وہ ناک کے باہر نظر نہ آئیں۔

ہم زیادہ تر ناک کے ذریعے سانس لیتے ہیں اور اس دوران ہم جتنی بھی ہوا سانس کے ذریعے اندرلیتے ہیں ہماری ناک اس کو صاف کرتی ہیں۔

ناک کے اندر موجود بال اس ہوا کو صاف کرنے کے لیے پہلے فلٹر کا کام کرتے ہیں۔ ہم نے عموماً دیکھا ہے کہ لوگ ناک کے بالوں کو ایک چمٹی کے ذریعے اکھاڑتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے یہاں تک کہ انسان موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔

جب ہم ناک کے بالوں کو چمٹی کی مدد سے اکھاڑتے ہیں تو یہ جلد سے الگ ہوجاتے ہیں جس سے ایک سوراخ بن جاتا ہے اور اس سوراخ میں بیکٹیریا چلے جاتے ہیں۔ کبھی کبھار تو ناک کے بال اکھاڑنے سے خون بھی آجاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بال اکھاڑنے سے بننے والے سوراخ کے پاس خون کی نالیاں بھی ہوتی ہیں۔

بیکٹیریا ان خون کی نسوں کے ذریعے باقی جسم میں پھیل جاتے ہیں اور انفیکشن کرتے ہیں ۔بالخصوص ناک کے بالوں کے اکھاڑنے سے بننے والے سوراخوں کے ذریعے جسم میں سرایت کرنے والے یہ جراثیم اور بیکٹیریا دماغ کی جھلی کے ورم اور دماغ کے ٹیومر کا باعث بنتے ہیں۔

آپ اپنے بالوں کو بالکل بھی ناک سے باہر نہ بڑھنے دیں۔ لیکن اس کے لیے انہیں چمٹی سے اکھانے کی بجائے قینچی سے کاٹیں اور صرف اتنا ہی کاٹیں کہ یہ ناک سے باہر نظر نہ آئیں۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   34237 Views   |   18 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about انسانی جسم کا وہ کونسا بال ہے جس کو کھینچنے سے موت ہوسکتی ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے لیے جاننا آج ہی ضروری ہے ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (انسانی جسم کا وہ کونسا بال ہے جس کو کھینچنے سے موت ہوسکتی ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے لیے جاننا آج ہی ضروری ہے ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.