ذہانت کو تباہ کرنے والی 9 غذائیں

زندگی میں غذا کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اکثر اشیاء ہمار ی صحت کے لئے بہت ضروری بھی ہوتی ہیں ۔ جسمانی ودماگی نشوونما کے لئے خوراک کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ فوڈز ایسے بھی ہوتے ہیں جو دماغی افعال کے لئے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں ۔ یقین کریں یا نہیں کریں مگر غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ آپ کی ذہانت کو ہی نگل جاتی ہیں ۔

شکر سے بنی ہوئی چیزیں :
شکر اور اس سے بنی چیزوں کا زیادہ استعمال نہ صرف موٹاپے کا سبب بنتی ہیں بلکہ یہ دماغی افعال پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں ۔ طویل عرصے تک شکر کے زیادہ استعمال سے دماغی مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ یہ یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے ۔

الکحل :
الکحل اسلام میں حرام ہے اس سے ہٹ کر بھی جدید طبی سائنس میں اس کا زیادہ استعمال ہے اور پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ قرار دیا گیا تاہم یہ دماغ میں دھند کا سبب بھی بن جاتی ہے ، برین فوگ نامی اس عارضے میں مبتلاء افراد کی سوچنے اور یاداشت کی صلاحیتیں متاثرہوتی ہیں ۔

جنک فوڈز :
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا زیادہ استعمال دماغی کیمیکلز کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے ، جس نے مایوسی اور ڈروغیرہ جیسے ذہنی عوارض کا امکان بڑھ جاتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال انسانی شخصیت کی خوشی کا سبب بننے والے ہارمون ڈو پامائن کی مقدار پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جو کہ سیکھنے کی صلاحیت ، عزم اور یاداشت کو بھی اڑا دیتا ہے ۔

تلے ہوئے کھانے :
تمام تر پروسیس کھانے کیمکلز ، ڈائیز، مصنوعی رنگ اور ایسے ہی عناصر پر مشتمل ہوتے ہیں جوکہ رویے اور دماغی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں ، تلے ہوئے یا پراسیس کھانے بتدریج اعصابی خلیات کو تباہ کردیتے ہیں ۔

بہت زیادہ نمکین غذائیں :
کہا جاتا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتا ہے اور دل پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ، مگر ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ نمک والی غذائیں دماغی افعال اور سوچنے کی صلاحیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے یا دوسرے الفاط میں نمکیں کھانے آپ کی ذہانت پر بھی اثرا نداز ہوتے ہیں ۔

ٹرانس فیٹ :
ٹرانس فیٹ متعدد مسائل کا سبب بنتا ہے ، امراض قلب سے لیکر کولیسٹرول لیول اور موٹاپے وغیر ہ تک ، مگر یہ آپ کے دماغ کے لئے بھی خطرنا ک ہوتے ہیں ، جس سے دماغ سستی کا شکار ہوجاتا ہے اور کسی واقع پر اس کا ردعمل متاثر ہوتا ہے ، جبکہ فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ، ٹرانس فیٹ کے طویل عرصے تک استعمال سے دماغ سکڑ جاتا ہے اور الزائمر امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔

مصنوعی مٹھاس :
جب لوگ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ شکر کی جگہ مصنوعی مٹھاس کو استعمال کرنے لگتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ کم کیلوریز کی حامل ہوتی ہو مگر وہ فائدے کے بجائے نقصان کا زیادہ سبب بنتی ہے طویل عرصے تک اس کا استعمال دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے اور دماغی افعال بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔

نکوٹین :
اگر چہ نکوٹین کوئی کھانے کی چیز نہیں مگر سیگریٹ وغیرہ کے ذریعے اس کا استعمال دماغ پر تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے ، نکوٹین نہ صرف قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ نیوروٹرانسمیٹرز کے افعال اور پیداوار پر بھی اثرانداز ہوتا ہے ، جس سے ذہانت میں کمی آجاتی ہے ۔

There is a significant importance of food in our lives and most of the food we eat are very important for our overall health. Foods are crucial for our physical and mental development however you may not know that some foods are quite disastrous for our mental functioning. You may not believe but it's a fact that some foods gradually destroy your mental talent.

Often people unknowingly eat such foods that instead of being beneficial, are harmful to their health. If you want to stay genius and improve your mental skills, without losing your talent, you must know which foods to avoid. Let's know about them.

Tags: Anti Talent Foods Zahanat Ko Tabah Karne Wali Ghizaen Harmful Foods

Zahanat Ko Tabah Karny Wali 9 Gizaen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zahanat Ko Tabah Karny Wali 9 Gizaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zahanat Ko Tabah Karny Wali 9 Gizaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Kashan  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   46285 Views   |   18 Mar 2019
About the Author:

Kashan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Kashan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

This is quite useful to know and then apply this info on your kids' foods. Don't ever give them these sort of foods.

  • Raaghib Ahmed,

vry intrsting

  • kainat butt, islamabad

oh is mein to kuch cheezen main bhi use karti rehti hun sugar wali etc. ahtiat karni pare gi or maine note kiya hai meri yaaddasht bhi kum hoti ja rahi hai..

  • Bushra,

ذہانت کو تباہ کرنے والی 9 غذائیں

ذہانت کو تباہ کرنے والی 9 غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذہانت کو تباہ کرنے والی 9 غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔