شہر میں پھیلے نزلہ زکام، کھانسی، وائرل بخار کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں سے مدد لیجیے

موسم کے بدلنے کے ساتھ ہی ہر طرف نزلہ زکام، بخار اور گلے کی خرابی کا وائرس ہر طرف پھیلا نظرآتا ہے۔ ہر شخص گلے کی خراش کی شکایت کر رہا ہے۔ اس وقت مون سون کے اس سیزن میں جب کے گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ وائرل انفیکشن نے ہر طرف پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ عید الاضحی کی آمد کی وجہ سے جانور اوران کے قرب سے ہونے والی بیماریاں بھی عروج پر نظر آتی ہیں۔ ایسے میں کب تک دوائیں کھائی جائیں اور کب تک اس تکلیف کو سہا جائے۔ کورونا وائرس کے بعد لوگوں کا مدافعتی نظام بھی کافی کمزور ہوچکا ہے، اس وقت پورا شہر گلے کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ اس کے ساتھ بہتی ہوئی ناک،پھر بخار کی وجہ سے آپ اپنے معمولات سے بالکل ہٹ جاتے ہیں۔ اسی لئے ہم آج آپ کے لئےکچھ ایسے گھریلو نسخے لائے ہیں جو کہ آپ کو اس تکلیف میں کچھ آرام پہنچا نے میں آپ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کہ آپ کواپنے کچن میں ہی مل جائیں گی اور آپ کو اس کے لئے کوئی تردد نہیں کرنا پڑے گا۔

ادرک کا استعمال:

ادرک ایک ہمہ صفت بوٹی ہے جو کئی امراض میں کام آتی ہے۔ یہ سوجن کم کرتی ہے،اینٹی بیکٹیریل ہے، یہ گلے کی خراش میں سکون پہنچاتی ہے،ایک سے دوگلاس پانی میں تھوڑی سے ادرک کچل کرڈالیں اور جب ابلنے لگے تو چھان کر شہد شامل کر کے پی لیں ، یہ فوری طورپرگلے کی سوجن دور کر کے اسے آرام پہنچاتی ہے ۔ اور کھانسی میں بھی کمی لاتی ہے۔

دارچینی شاندار مصالحہ:

دارچینی ہرگھر اور ہر کچن میں موجود ہوتی ہے اس میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس کیا کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ گلے کی سوجن، لگاتار کھانسی اور بلغم میں فائدہ مند ہے۔ ایک سے دو کپ پانی ابال لیں اس میں سبز چائے کی پتی ڈالیں، اس کے ساتھ اس میں دارچینی کی دو سے تین اسٹکس ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ چاہیں تو ادرک کا ٹکڑا بھی ڈال کر 2 منٹ ابالیں اب اس کو چھان کر اس میں شہد ڈال کر پئیں، گلے کی تکلیف اور نزلہ زکام میں فوری آرام پہنچانے والا نسخہ ہے۔

ہر مرض کی شفاء شہد:

شہد کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات گلے کی خرابی اور سینے کی جکڑن کو ختم کرتی ہیں۔ شہد کو ہلکا سا نیم گرم کر کےاس میں ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر کھالیں اس سے بہت جلد گلے کی سوزش اور خراش ختم ہوجائے گی۔

کیمومائل چائے:

گلِ بابونہ کی چائے ہاضمی کی خرابی کے ساتھ ہی ورم کش ہے اس کے ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس گلے کی تکلیف، سوجن ،خراش اور کھانسی میں مفید ہیں۔ یہ کیمومائل چائے کیفین سے پاک اور قدرتی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس لئے اگر اس کو سونے سے پہلے اگر پی لیا جائے تو گلے میں جمے بلغم کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سوجن کو بھی کم کر دے گی۔ اس میں اگر شہد ملا لیا جائے تو اس کی تاثیر تیز ہوجاتی ہے۔

گرم پانی اور لیموں:

لیموں کا نام سن کر کچھ لوگ پریشان ہوجائیں گے کہ گلے کی خرابی میں لیموں کا استعمال کیسے کیا جائے، لیکن پریشان نہ ہوں لیموں میں وٹامن سی شامل ہے جو کہ موسمی اثرات، نزلہ زکام اور گلے کی خراش میں مفید ہے اس کے علاوہ یہ اینٹی بیکٹیریل بھی ہے، اور یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

نمک کے غرارے:

یہ تو بہت قدیم اور آزمودہ ٹوٹکا ہے کہ جب گلے میں تکلیف ہوتو نمک ملے نیم گرم پانی کے غرارے کر لیں۔ اس سے سوجن میں فوری کمی آجائے گی۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک گلاس پانی نیم گرم کریں اس میں آدھا چمچ نمک ملائیں اور پھراس سے غرارے کریں لیکن یہ خیال رہے کہ یہ پانی آپ کے گلے کے اندر نہ جائے۔

سیب کا سرکہ اور شہد کا مکسچر:

سیب کے سرکے میں بھی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ بیکٹیریا کوتیزی سے ختم کردیتی ہیں، اس کے لئے ایک گلاس گرم پانی میں ایک چھوٹا چمچ سیب کا سرکہ، ایک چمچ شہد، ملا کر پئیں پھر اس کا کمال دیکھیں۔

اسٹیم لیں، نیبولائز کریں:

اسٹیم بھی نزلے زکام اور گلے کی خراش میں مفید ہے۔ اس سے گلے کو کافی سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ نیبولائزر بھی آپ کے گلے کے ٹریک کو کھولنے میں کافی مددگارثابت ہوتا ہے۔ اگر اسٹیمر نہیں ہو تو ایک برتن میں گرم پانی لے کر اس میں دوچار لونگیں ڈال لیں اور پھر اس کو ابال کر اس سےاسٹیم لیں۔ یہ آپ کو بہت سکون فراہم کرے گا۔

لونگ کے فائدے بےشمار:

لونگ کا استعمال تو برسوں سے ہمارے گھرانوں کی روایت ہے۔ اس کے علاوہ اس کے بیش بہا فوائد کی بدولت اس کواب دواؤں میں اور کافی پروڈکٹس میں بھی استعمال کیا جارہا ہے، اس میں موجود اجزاء درد بھگا کر تکلیف میں کمی لاتے ہیں۔ گلے کی تکلیف میں اگر لونگ منہ رکھ کر چوستے رہیں اور تھوڑی دیر بعد چبا کر کھالیں تو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ کسی بھی نسخے کے مسلسل استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔

Nazla Zukam Khansi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nazla Zukam Khansi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazla Zukam Khansi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2828 Views   |   04 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

شہر میں پھیلے نزلہ زکام، کھانسی، وائرل بخار کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں سے مدد لیجیے

شہر میں پھیلے نزلہ زکام، کھانسی، وائرل بخار کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں سے مدد لیجیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہر میں پھیلے نزلہ زکام، کھانسی، وائرل بخار کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں سے مدد لیجیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔