کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟ ہالی وڈ میں انٹری دے دی

پاکستان کی کم عمر میں نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسفزئی اکثر ہی اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں البتہ اب انھوں نے ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ذہن سازی

غیر ملکی جریدے “ورائٹی“ کے مطابق ملالہ نے “ایکسٹرا کریکیولر“ کے نام سے فلم پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے لوگوں کے خیالات اور ذہن سازی کی جاسکتی ہے۔ ملالہ نے کہا کہ “’میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے اور اس کا ایک پختون خاندان سےتعلق ہے۔ ہم ہمیشہ سفید فارم لوگوں کی کامیابیوں پر مبنی فلمیں دیکھتے ہیں جبکہ ہم ایشیئن لوگوں میں بھی تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے“

کیا ملالہ اداکاری کریں گی؟

ملالہ نے مزید کہا کہ دیکھنے والوں کو ہماری تخلیق کردہ کہانیوں کو دیکھنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہئیے جس کا مرکزی کردار بھی خود ہوں اور اب وہ کچھ ایسا ہی کرنے جارہی ہیں۔ ملالہ کی اس بات سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید وہ پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی۔ اگرچہ انھوں نے اداکاری کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے پھر بھی ان کے مداح بے چینی سے ان کی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔

Malala Ab Hollywood Mein

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Malala Ab Hollywood Mein and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malala Ab Hollywood Mein to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1914 Views   |   29 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟ ہالی وڈ میں انٹری دے دی

کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟ ہالی وڈ میں انٹری دے دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟ ہالی وڈ میں انٹری دے دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔