کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ان غذاؤں کو ملا کر کھایا جائے تو اس سے آپ کے جسم کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟

غذا ہمارے جسم کو توانائی بخشتی ہے اور اس کے مختلف فوائد ہمیں جسمانی طور پرمضبوط اورمتحرک بناتے ہیں۔ دنیا میں خوراک پر مختلف تجربے کیے جاتے ہیں، مختلف النوع اجزاء کو ملا کر نئی نئی ڈشزوجود میں لائی جاتی ہیں۔ لیکن کیا آپ کے علم میں یہ بات ہے کہ کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو ملا کر کھانا آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی لئے ان کو کھاتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بھی بہتر ہوتا ہے۔ ‎

تربوز اور پانی کا ملاپ

تربوز میں 90 سے 95 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مزید پانی پینا معدے کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی طرح تربوز کھانے سے پہلے کھانا نہیں کھانا چاہیے۔ تربوز خالی پیٹ کھانا بہتر ہوتا ہے۔

چائے اور دہی

چائے اور دہی دونوں ہی تیزابیت کا سبب بنتی ہیں اس لئے اگر ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ کھا لیا جائے یا ایسی چیزیں ایک ساتھ پی لی جائیں جیسے لسی اور چائے وغیرہ تو یہ جسم کے لئے تکلیف دہ ثابت ہوتی ہیں۔۔

دودھ اور کیلا

آپ یہ جان کر حیران ضرور ہوں گے کیونکہ دنیا بھر میں بنانا شیک خاصا مقبول ہے اور لوگ اسے بڑے شوق سے پیناپسند کرتے ہیں لیکن طبی تھقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ دونوں چیزیں مل کر معدے کے لئے خاصی بھاری پڑ جاتی ہیں جس سے پیٹ اور معدے میں درد یا تکلیف ہو سکتی ہے۔

دہی اور پھل

اکثر لوگ دہی کے ساتھ مختلف پھل ڈال کر اسموتھی بنا رہے ہوتے ہیں۔ یا پھر ناشتے میں دہی میں پھل ڈال کر کھاتے ہیں، لیکن اگر یہ پھل سٹرک یا کھٹے پھل ہوں تو یہ آپ کے جسم میں تیزابیت پیدا کرتے ہیں اور ایسیڈٹی بھی پیدا کرتے ہیں۔

گوشت اور دودھ

دودھ اور گوشت کو کھانے سے سختی سے منع کیا جاتا ہے کچھ لوگوں کا مچھلی کے بارے میں یہ خیال ہے کہ اگر مچھلی کھا کر دودھ پیاجائے تو جلد پر سفید دھبے پڑ سکتے ہیں۔ اور ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے پیٹ خراب ہو جاتا ہے۔

دودھ اور لیموں

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب دودھ کو پھاڑنا ہو تو اس میں لیموں یا سرکہ شامل کردیا جاتا ہے جس سے دودھ فوراً پھٹ جاتا ہے۔ اسی طرح یہ ہمارے پیٹ میں جاکر ری ایکٹ کرتا ہے ، اسی لئے ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

کھیرا اور پانی

کھیرے میں بھی کیونکہ پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے تربوز کی طرح اسے پانی کے ساتھ کھانا معدے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

In Ghizaon Ko Mila Kar Na Khayn

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like In Ghizaon Ko Mila Kar Na Khayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In Ghizaon Ko Mila Kar Na Khayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2356 Views   |   08 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ان غذاؤں کو ملا کر کھایا جائے تو اس سے آپ کے جسم کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ان غذاؤں کو ملا کر کھایا جائے تو اس سے آپ کے جسم کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ان غذاؤں کو ملا کر کھایا جائے تو اس سے آپ کے جسم کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔