ڈھولکی کی گونج، شادی کا آغاز۔۔ شہریار منور کی ویڈیو سوشل میڈیا پرچھا گئی

پاکستان کے مقبول اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کی ڈھولکی کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہریار منور کو ماہین صدیقی کے ساتھ بیٹھے موسیقی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریار نے براؤن رنگ کا نفیس کرتا زیب تن کیا جبکہ ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کے سوٹ کے ساتھ بالوں میں گجرے پہن کر اپنی سادگی اور خوبصورتی سے سب کو متاثر کیا۔

چند روز قبل وائرل انٹرویو میں شہریار نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ جب صحافی نے ان کی ہونے والی اہلیہ کے بارے میں سوال کیا تو شہریار نے واضح الفاظ میں کہا، "جی بالکل نہیں، ان کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔"

یہ پہلا موقع نہیں جب ماہین صدیقی کا نام شہریار کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے، اپنی سالگرہ کے موقع پر، شہریار نے ماہین کے لیے "جان" کا لفظ استعمال کیا تھا، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔ اب ڈھولکی کی یہ جھلکیاں ان خبروں کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔

شہریار کی ڈھولکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، اور مداحوں کو ان کی شادی کی مزید تقریبات اور دلہن کی پہلی جھلک کا بےصبری سے انتظار ہے۔

شہریار منور کی شادی کی یہ خوشیاں شوبز انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ ہیں۔ مداح اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے نئے سفر کے لیے دعاگو ہیں۔

Shaharyar Munawwar Dholki Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shaharyar Munawwar Dholki Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaharyar Munawwar Dholki Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1313 Views   |   17 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈھولکی کی گونج، شادی کا آغاز۔۔ شہریار منور کی ویڈیو سوشل میڈیا پرچھا گئی

ڈھولکی کی گونج، شادی کا آغاز۔۔ شہریار منور کی ویڈیو سوشل میڈیا پرچھا گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈھولکی کی گونج، شادی کا آغاز۔۔ شہریار منور کی ویڈیو سوشل میڈیا پرچھا گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔