National Foods Limited Launches Humqadam Program

پریس ریلیز
نیشنل فوڈز لمیٹڈ نے خواتین کارکنان کو خود مختار بنانے کے لئے " ہم قدم " پروگرام متعارف کر دیا

کراچی (09مئی،2019): پاکستانی معاشرے میں خواتین کی خود مختاری میں اضافہ کرنے کے لئے نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے بہت سے اہم پروگرام جاری ہیں۔اس حوالہ سے نیشنل فوڈز لمیٹڈ اپنی مسلسل کاوشوں کے ذریعے معاشرتی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ اقوام متحدہ کے تجویز کردہ، صنفی مساوات(Gender Equality ) پر مبنی پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کا حصول ممکن ہو۔ نیشنل فوڈز لمیٹڈ، پاکستان میں خوراک کی صنعت میں سرفہرست ادارہ ہے، جس کا مرکزی دفتر کراچی میں واقع ہے۔اب اس ادارہ نے ایک اندرونی تربیتی (Internal Mentorship ) پروگرام - " ہم قدم " متعارف کروا دیا ہے، جو نیشنل فوڈز میں ملازمت کرنے والی خواتین کی صلاحیتوں اور اعتماد میں اضافہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرے گا۔

یہ پروگرام نیشنل فوڈز میں کام کرنے والی خواتین کو مشاورت کی سہولیات بھی فراہم کرے گا، تاکہ وہ ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تعینات بااختیار خواتین کے سامنے اپنی کسی بھی تشویش، خیالات اور تجاویز کا باآسانی اظہار کر سکیں۔ ادارے کی عام کارکنان اور عملہ کی جانب سے حاصل ہونے والی معلومات اور تعمیری مشوروں کے ذریعے بہتر پالیسیاں، قواعد اور ضابطے تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر - ابرار حسن نے اس پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛ " اس عمدہ پروگرام کے آغاز کے ساتھ، ہمارے ادارے کی خواتین کارکنان کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ ادارے کی خاتون قائدین - محترمہ سعدیہ نوید اور محترمہ نورین حسن کے ساتھ قابل بھروسہ مشاورت کر سکیں اور قریبی رابطے میں رہ سکیں۔ اس پروگرام کی تربیتی اساتذہ بھی خواتین ہیں، جو ادارہ کے بورڈ میں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں، لہٰذا قواعد و ضوابط بناتے ہوئے، عام خاتون کارکنان کے مشوروں، تجاویز اور تفکّرات کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ یہ تربیتی اساتذہ (Mentors ) عملی طور پر خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کواجاگرکریں گی، اور ہر سطح پر رابطے اور اظہار کی حوصلہ افزائی کریں گی۔تاکہ ان کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو سکے، اور وہ اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے زیادہ آزاد ی محسوس کریں۔ "

ابرار حسن نے مزید کہا کہ؛ " ہم قدم" ایک وسیع تر سماجی ترقیاتی کاوش کا اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے نیشنل فوڈز پورے پاکستان کی نسوانی افرادی قوت کو ترغیب دے رہا ہے کہ؛اپنی صلاحیتیں اجاگر کریں اور خود مختار شہری بن کر زندگی گزاریں۔ یہ ان اہم اور پائیدار سماجی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد مردوں اور خواتین کے درمیان مساوات قائم کرنا اور تربیت کے ذریعے یکساں ترقیاتی مواقع کو یقینی بنانا ہے۔اس حوالہ سے، نیشنل فوڈز لمیٹڈ نے اب تک بہت سے اہم سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔لہٰذا اقوام متحدہ کے تجویز کردہ پانچویں ہدف(SDG ) ؛ صنفی مساوات، کو فروغ دینے کے لئے نیشنل فوڈز لمیٹڈ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

National Foods Limited Launches Humqadam Program

Discover a variety of News articles on our page, including topics like National Foods Limited Launches Humqadam Program and other health issues. Get detailed insights and practical tips for National Foods Limited Launches Humqadam Program to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen  |   In News  |   0 Comments   |   662 Views   |   10 Jul 2019
About the Author:

Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

National Foods Limited Launches Humqadam Program

National Foods Limited Launches Humqadam Program ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ National Foods Limited Launches Humqadam Program سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔