اچانک اتنی سردی لگتی ہے کہ جسم کانپنے لگتا ہے۔۔ جانیں ملیریا کے بخار کو کم کرنے کیلیئے ماہرین کون سے گھریلو علاج بتاتے ہیں؟ جو مہنگی دواؤں کا خرچہ بچائیں

جنوب ایشائی ممالک میں ہر سال ملیریا سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں اور پاکستان بھی انہی ممالک میں شامل ہے۔ ہمارے یہاں مچھر آسانی کے ساتھ افزائش پاتے ہیں کیوں کہ شہروں اور دیہاتوں میں گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر، سڑکوں اور گلیوں پر بنے کھڈوں میں کھڑا گندہ پانی، اور گرمی کے موسم میں لوگوں کی بے احتیاطی ان کو مچھروں کا آسان شکار بنا دیتی ہے۔

دنیا بھر میں 25 اپریل کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملیریا کا دن منایا جاتا ہے، تا کہ لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔

ملیریا کے بخار کا گھریلو علاج:

ہلدی

مادہ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں پلاس موڈیم انفیکشن پھیل جاتا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے ہلدی کا استعمال ایک بہترین آپشن ہے۔ بس ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی شامل کر کے دن میں ایک سے دو مرتبہ پینے سے ملیریا کی وجہ سے لاحق ہونے والے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

سیب کا سرکہ

ملیریا کے بخار سے چھٹکارا پانے کے لیے آدھا کپ سیب کا سرکہ، دو سے تین گلاس پانی، اور دو نرم و ملائم کپڑے کے ٹکڑے لے لیں۔ سیب کے سرکے کو پانی میں مکس کر لیں اور کپڑے کے ٹکڑے کو اس میں بھگو لیں اور پھر اسے ٹانگ کے پچھلے حصے پر دس سے بارہ منٹ کے لیے رکھیں۔ ملیریا کی وجہ سے جتنی بار بخار کا سامنا کرنا پڑے، اتنی ہی بار اس گھریلو علاج پر عمل کریں۔

دار چینی

دار چینی کے استعمال کو بھی ملیریا کے خلاف بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ ملیریا بخار کی شدت کو کم کرنے کے لیئے ایک چمچ دار چینی پاؤڈر (گھر کا پسا ہوا)، چٹکی بھر کالی مرچ، اور ایک چمچ شہد کو ایک کپ ی گرم پانی میں گھول کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، اس سے بخار کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ شہد، دار چینی، اور کالی مرچ سے آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہو گا۔

ادرک

ادرک کو اس کی طبی خصوصیات کی بنا پر ملیریا کی دوا کہا جاتا ہے۔ ملیریا سے چھٹکارا پانے کے لیے ادرک کا قہوہ استعمال کیا جا سکتا ہے یا اس کو سلاد میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے انفیکشن شدت اختیار نہیں کرتا

وٹامن سی کا ستعمال

ملیریا کے مریضوں کو وٹامن سی سے بھرپور پھل اور خاص طور پر جوسز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ وٹامن سی مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ملیریا کی تشخیص ہونے کے بعد کینو کا جوس استعمال کریں۔

ہربل چائے

ہربل چائے کو بھی ملیریا کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں ایک گرین ٹی بیگ اور ایک املی کا ٹکڑا شامل کر لیں۔ ان کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد پانی کو چھان کر پی لیں۔ دن میں دو مرتبہ یہ ہربل چائے استعمال کرنے سے ملیریا کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

Malaria Bukhar Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Malaria Bukhar Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malaria Bukhar Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1930 Views   |   11 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اچانک اتنی سردی لگتی ہے کہ جسم کانپنے لگتا ہے۔۔ جانیں ملیریا کے بخار کو کم کرنے کیلیئے ماہرین کون سے گھریلو علاج بتاتے ہیں؟ جو مہنگی دواؤں کا خرچہ بچائیں

اچانک اتنی سردی لگتی ہے کہ جسم کانپنے لگتا ہے۔۔ جانیں ملیریا کے بخار کو کم کرنے کیلیئے ماہرین کون سے گھریلو علاج بتاتے ہیں؟ جو مہنگی دواؤں کا خرچہ بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک اتنی سردی لگتی ہے کہ جسم کانپنے لگتا ہے۔۔ جانیں ملیریا کے بخار کو کم کرنے کیلیئے ماہرین کون سے گھریلو علاج بتاتے ہیں؟ جو مہنگی دواؤں کا خرچہ بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔