موت کو سامنے دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا اور پھر ۔۔ اداکار سمیع خان طیارہ حادثے میں کیسے بچ نکلے؟ زندگی کا خوفناک واقعہ سنا دیا

معروف پاکستان شوبز اداکار سمیع خان نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک واقعہ بیان کر دیا جب انہوں نے موت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا۔

ایک واقعے سے متعلق سمیع خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ اس دوران مجھ سمیت تمام مسافر مرنے سے بال بال بچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں کراچی میں تھا اور عید کیلئے میں کراچی سے لاہور بذریعہ جہاز جارہا تھا اور جہاز میں میری ونڈو سیٹ نہیں بلکہ درمیان والی تھی۔

سمیع خان نے بتایا کہ لاہور کا موسم بے حد خراب تھا وہاں طوفان آیا ہوا تھا، کھڑکی سے دکھائی سے رہا تھا کہ بارش ہو رہی ہے اور بجلی بھی خوب چمک رہی ہے اور ہمارے جہاز کی لینڈنگ ہونے جا رہی تھی کہ اچانک جہاز نے زور سے ہلنا شروع کردیا۔

سمیع خان نے انکشاف کیا کہ اس ٹربلنس کو محسوس کرتے ہی میرے برابر میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور مجھے کہا کہ شاید جہاز کے ٹائر نہیں کھل رہے یہ سن کر میں نے کہا کہ تو پھر کلمہ پڑھ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر مجھے اچانک یاد آیا کہ ایک سال قبل کراچی میں بھی ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا اور اس وقت موسم بھی خراب نہیں تھا اور اس وقت تو موسم بھی خراب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں وجہ نہیں بتائی گئی بس اعلان ہوا کہ لینڈ کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لیے جہاز اسلام آباد لے جارہے ہیں۔

Sami Khan Ne Mout Samne Dekh Kar Kalma Parhliya Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sami Khan Ne Mout Samne Dekh Kar Kalma Parhliya Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sami Khan Ne Mout Samne Dekh Kar Kalma Parhliya Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1081 Views   |   24 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

موت کو سامنے دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا اور پھر ۔۔ اداکار سمیع خان طیارہ حادثے میں کیسے بچ نکلے؟ زندگی کا خوفناک واقعہ سنا دیا

موت کو سامنے دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا اور پھر ۔۔ اداکار سمیع خان طیارہ حادثے میں کیسے بچ نکلے؟ زندگی کا خوفناک واقعہ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موت کو سامنے دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا اور پھر ۔۔ اداکار سمیع خان طیارہ حادثے میں کیسے بچ نکلے؟ زندگی کا خوفناک واقعہ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔