امر خان کو اداکار وہاج علی کی کونسی عادت پسند آگئی؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

امر خان ایک مقبول پاکستانی اداکارہ ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ کا پاکستان انڈسٹری کے مشہور اداکار وہاج علی سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

حال ہی میں امر خان نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

امر خان نے وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاج شہرت کی بلندیوں اور اونچائیوں پر پہنچنے کے بعد بھی انتہائی عاجز مزاج انسان ہیں، ان کی جیسی عاجزی اور شخصیت باقی اداکاروں میں نہیں دیکھی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے ساتھی فنکاروں کے حوالے سے سوال کئے جس پر امر خان فہد مصطفیٰ اور وہاج علی کے گُن گانے لگیں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ کس اداکار کے ساتھ مجھے فلم میں کاسٹ کیا جائے تو میں فہد مصطفیٰ کا ہی نام لوں گی کیونکہ اس وقت وہ ہی ایک اداکار ہیں جو کردار ادا کرنے میں جان لگا دیتے ہیں۔

دوران انٹرویو اداکارہ سے میزبان نے جب ساتھی فنکار وہاج علی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے وہاج علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

اداکارہ وہاج علی کے رویے اور شخصیت کی گرویدہ نظر آئیں۔

ان کے خیال میں شہرت حاصل کرنے کے بعد وہاج علی میں باقی اداکاروں کی تمیز اور عزت بھی آگئی ہے، وہ جتنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اتنے ہی عاجز مزاج ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وہاج علی کی اتنی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے اداکار کی شخصیت کو خوب سراہا۔

Amar Khan Ko Wahaj Ki Konsi Khususiyat Pasand Agayi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amar Khan Ko Wahaj Ki Konsi Khususiyat Pasand Agayi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amar Khan Ko Wahaj Ki Konsi Khususiyat Pasand Agayi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3449 Views   |   24 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

امر خان کو اداکار وہاج علی کی کونسی عادت پسند آگئی؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

امر خان کو اداکار وہاج علی کی کونسی عادت پسند آگئی؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امر خان کو اداکار وہاج علی کی کونسی عادت پسند آگئی؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔