سلمان خان لوگوں کی مدد کرتے ہیں لیکن.. منیشا کوائرالہ کا بالی وڈ کے تینوں خانز کے بارے میں اہم انکشاف

"ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اتنے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود بھی عام سے فرش پر بیٹھ کر چائے پی لیتے تھے۔ مجھے ایسے لوگ بہت پسند ہیں جو کامیاب ہونے کے باوجود خود میں تکبر نہیں لاتے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ منیشا کوائرالہ کا جو گزشتہ کئی سالوں تک کینسر کی جنگ لڑتی رہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے تینوں خانز کا موازنہ کرتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے شاہ رُخ خان کو اپنا پسندیدہ قرار دیا.

منیشا کا کہنا تھا کہ عامر خان بہت اچھے اداکار ہیں. پچھلے پندرہ سالوں میں انھوں نے جس لیول کی اداکاری کی ہے اس کی تعریف کرنا تو بنتا ہے. وہ ہمیشہ منفرد کردار کرتے ہیں اور اس میں پوری طرح ڈوب جاتے ہیں. جبکہ سلمان خان بہت اچھے اور فراخ دل انسان ہیں. سلمان نے بہت زیادہ لوگوں کی مالی مدد کی مگر اس کے متعلق زیادہ بات نہیں کرتے یہاں تک کہ انہوں نے کینسر کے کئی مریضوں کی مدد بھی کی ہے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور تینوں بہت اچھے ہیں.

Manisha Koirala Talking About 3 Khans

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Manisha Koirala Talking About 3 Khans and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Manisha Koirala Talking About 3 Khans to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3615 Views   |   25 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سلمان خان لوگوں کی مدد کرتے ہیں لیکن.. منیشا کوائرالہ کا بالی وڈ کے تینوں خانز کے بارے میں اہم انکشاف

سلمان خان لوگوں کی مدد کرتے ہیں لیکن.. منیشا کوائرالہ کا بالی وڈ کے تینوں خانز کے بارے میں اہم انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلمان خان لوگوں کی مدد کرتے ہیں لیکن.. منیشا کوائرالہ کا بالی وڈ کے تینوں خانز کے بارے میں اہم انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔