سحری میں کھجور کی روٹی کھائیں اور ۔۔ کھجور کی روٹی کھانے کے ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے سحری میں کھجور کی روٹی

کھائیں اور طاقت بڑھسحری میں مختلف قسم کے مزیدار آئٹم ہر کسی کا کھانے کا دل چاہتا ہے اور لوگ اپنی خواہش پوری کرنے کے لئے سحری میں بھی بے شمار مزیدار کھانے بنواتے ہیں، جس سے ذائقہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے اور پورے دن بھوک بھی نہیں لگتی ہے اور جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔
آج کے-فوڈز سے جانیئے کہ کھجور کی روٹی سحری میں کھانے سے آپ کے جسم کو کون سے بڑے فائدے ملیں گے جو آپ کو بھی نہیں معلوم ہوں گے۔

کھجور کی روٹی کے فائدے:

٭ بعض لوگوں کو روزے میں بہت زیادہ کمزوری ہو جاتی ہے، جس کے اثرات ان کے چہرے اور خشک ہونٹوں سے ہو جاتے ہیں، ان کے لئے یہ کھجور کی روٹی
بہت فائدے مند ہے، اس لئے روزانہ سحری میں کھجور کی روٹی کھائیں، کمزوری سے بچ جائیں۔

٭ جن لوگوں کو روزہ رکھ نیند بہت زیادہ آتی ہے، ان کے لئے کھجور کی روٹی ایک اچھا ٹانک ہے، یہ نیند کی زیادتی کو روکتی ہے اور دماغ کو تازہ رکھتی ہے۔

٭ کچھ لوگوں کا حلق بہت زیادہ خُشک ہوتا ہے، ان کے لئے یہ روٹی ہائیڈریشن کا کام کرتی ہے اور جسم کو کبھی پانی کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتی ہے۔

٭ جن لوگوں کو ٹانگوں میں درد کا مسئلہ ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ اس روٹی کو سحری میں گرین ٹی کے ساتھ استعمال کریں یہ ایک اچھا پین کلر ثابت ہوتی ہیں۔

بنانے کا طریقہ:

٭ 5 سے 6 کھجوروں کو 2 کپ پانی میں پکالیں۔
٭ اور گھٹلیاں نکال کر الگ کردیں
٭ اب ایک چمچ کی مدد سے ان کھجوروں کو کچلا کرلیں یا ان کو پانی سمیت بلینڈر میں ڈال لیں اور بلینڈ کرلیں۔
٭ بلینڈ کی ہوئی کھجوروں کو آٹے میں شامل کریں اور آٹا گوند لیں۔
٭ لیجیئے اب پیڑا بنائیں اور روٹیاں تیا رکرلیں۔
٭ ذائقہ بڑھانا چاہتی ہیں تو اس میں اجوائن اور ہلکا سا نمک شامل کرسکتی ہیں۔ائیں ۔۔ کھجور کی روٹی کھانے کے ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3422 Views   |   09 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سحری میں کھجور کی روٹی کھائیں اور ۔۔ کھجور کی روٹی کھانے کے ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے سحری میں کھجور کی روٹی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سحری میں کھجور کی روٹی کھائیں اور ۔۔ کھجور کی روٹی کھانے کے ایسے فائدے جو ہر کوئی جاننا چاہے سحری میں کھجور کی روٹی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.