انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور اسے کھانے کے بے شمار فوائد بھی ہیں، یہ تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسکے بیج بھی اتنے ہی فائدے مند ہوتے ہیں؟ آئیے آپ کو اسکے حوالے سے بتاتے ہیں؛
اناردانہ ایک مشہور مصالحہ ہے جو انار کے بیجوں کو ان کے گودے کے ساتھ دھوپ میں خشک کر کے بنایا جاتا ہے، اس سے پکوانوں کو کھٹا میٹھا ذائقہ ملتا ہے۔ یہ مشرق وسطی کے کھانوں میں بے حد مقبول ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے۔
انار دانا استعمال کرنے کے فائدے:
٭ انار دانے کو ابال کر اس کا جوس پینا دل کے مریضوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے کیونکہ یہ برے کولیسٹرول کو ختم کر کے اچھے کولیسٹرول کو فروغ دیتا ہے ساتھ ہی اس سے خون بھی پتلا ہوتا ہے۔
٭ انار دانے کو پانی میں ابال کر پینے سے خون کا بہاؤ برقرار رہتا ہے اور رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کا عمل رک جاتا ہے۔
٭ اس سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے، خون میں لوتھڑے بننے کا عمل بھی رک جاتا ہے اور ساتھ ہی یہ شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے۔
٭ موسم سرما میں انار دانے کے استعمال سے وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے۔ روزانہ ایک مٹھی انار دانہ کھانے سے جسم کو روزانہ تقریبا 40 فیصد وٹامن سی ملتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔
٭ انار دانے کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے کیونکہ اس میں بھرپور مقدار میں فائبر ہوتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Dana Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Dana Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.