کھانے میں نمک زیادہ ہوگیا، اب کون کھائے گا؟ اب پریشان ہونے کے بجائے آزمائیں مشہور شیف کی بتائی ہوئی زبردست ٹپ، جو آپ کی مشکل کرئے آسان

نمک کی مقدار کھانے کو بنا بھی سکتی ہے اور بگاڑ بھی سکتی ہے، اس لیے کھانا پکاتے وقت ہمیشہ احتیاط سے نمک ڈالنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تا کہ آپ کی محنت ضائع نہ ہو۔ کیونکہ جب کہ کھانے میں نمک کی کم مقدار کو تو باآسانی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے، لیکن جب نمک زیادہ ہو تو یہ ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔

تاہم، صورتحال کافی عام ہے۔ کئی بار ہم ایک ڈش میں ضرورت سے زیادہ نمک ڈال دیتے ہیں اور آخرکار ذائقہ اور ساتھ ہی ڈش تیار کرنے کی تمام کوششوں کو برباد کر دیتے ہیں۔

اگلی بار جب آپ خود کو ایسی حالت میں پائیں تو پریشان نہ ہوں۔ کیونکہ، بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ ڈش میں اضافی نمک کو متوازن کر سکتے ہیں۔ حیرت ہے کہ وہ کیا ہیں؟ پڑھیں

مشہور شیف اور ماسٹر شیف انڈیا سیزن 1 کے فاتح پنکج بھدوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کھانے کی ترکیبوں میں اضافی نمک کو متوازن کرنے کے لیے کئی نسخے شیئر کیے ہیں۔

گریوی آئٹمز (سالن وغیرہ) کے لیے:

اگر آپ کسی گریوی آئٹم یا دال میں نمک کا ذائقہ کم کرنا چاہتے ہیں تو شیف پنکج بھدوریا اسے ایک پین میں دوبارہ گرم کرنے اور گوندے ہوئے آٹے کی چھوٹی گولیاں ڈالنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ گوندھا ہوا آٹا (گندم) کی گیندیں اضافی نمک کو جذب کر لیتی ہیں۔ اسکے علاوہ دودھ، کریم یا ابلے ہوئے آلو بھی نمک کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

خشک کھانوں (بھونے ہوئے یا سبزی وغیرہ) کے لیے:

خشک یا بھونے ہوئے کھانے جیسے کہ آلو گوبھی، مٹر آلو، کلیجی، بھونا گوشت وغیرہ کے لیے، اضافی نمک کو متوازن کرنے کا ایک بہترین طریقہ لیموں کا رس، کٹے ہوئے ٹماٹر یا ٹماٹر پیوری اس میں شامل کرنا ہے۔ ایک اور متبادل جیسا کہ شیف بھدوریا نے تجویز کیا وہ ہے دہی، دہی بھی نمک کی تاثیر کو کم کرتی ہے۔

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1257 Views   |   02 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانے میں نمک زیادہ ہوگیا، اب کون کھائے گا؟ اب پریشان ہونے کے بجائے آزمائیں مشہور شیف کی بتائی ہوئی زبردست ٹپ، جو آپ کی مشکل کرئے آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانے میں نمک زیادہ ہوگیا، اب کون کھائے گا؟ اب پریشان ہونے کے بجائے آزمائیں مشہور شیف کی بتائی ہوئی زبردست ٹپ، جو آپ کی مشکل کرئے آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.