موموز کھاتے ہی عورت موت کے منہ میں چلی گئی۔۔ افسوسناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

موموز آج کی ایک مقبول ترین ڈش بن گئی ہے، جسے دیکھو مومو کا شیدائی ہے پھر چاہے وہ بچہ ہو یا بڑا۔ پہلے پہل یہ کچھ مخصوص جگہوں پر ملا کرتے تھے لیکن اب باآسانی ہر جگہ مل جاتے ہیں۔ لیکن ہر دکاندار اعلیٰ معیار کا سامان استعمال کرتا ہو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں، جس کی وجہ سے اکثر صحت خراب ہوجاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں ایک 31 سالہ خاتون موموز کھانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، خاتون کی شناخت 31 سالہ ریشما بیگم کے نام سے ہوئی ہے جو نندی نگر کی رہائشی تھیں۔

حادثے کے فوراً بعد جی ایچ ایم سی نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے موموز تیار کرنے والی ہوٹل کو سیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ریشما بیگم موموز کھا کر بے ہوش ہو گئی تھیں جس کے بعد انھیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور وہیں ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ان کے علاوہ مزید 20 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنھیں موموز کھانے کے بعد طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے بتایا کہ، یہ زہریلے موموز چنتل بسٹی میں تیار کیے گئے تھے، جی ایچ ایم سی کے اہلکاروں نے مذکورہ موموز کے نمونے جمع کر کے لیبارٹری میں بھیج دیے ہیں۔

جبکہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ موموز کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء شامل تھیں اور اس کمپنی کے پاس اجازت نامہ تک موجود نہیں تھا۔

Woman Dies After Eating Momos

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Woman Dies After Eating Momos and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Woman Dies After Eating Momos to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   706 Views   |   30 Oct 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2024)

موموز کھاتے ہی عورت موت کے منہ میں چلی گئی۔۔ افسوسناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

موموز کھاتے ہی عورت موت کے منہ میں چلی گئی۔۔ افسوسناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موموز کھاتے ہی عورت موت کے منہ میں چلی گئی۔۔ افسوسناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔