پھٹے ہونٹوں کے لئے فروٹ بام خود بنائیں.. جانیں آسانی سے گھر پر بننے والا سستا لپ بام بنانے کا طریقہ

اس وقت ملک بھر میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے خشکی بھی ہورہی ہے۔ خاص طور پر ہونٹ ایسا حصہ ہیں جو بہت نازک ہوتا ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو گھر میں ہی سستا اور کارآمد لپ بام بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

ویسلین یا پیٹرولیم جیلی آدھا چمچ لیں اور اسے اسٹیل کی دیگچی میں دھیمی آنچ پر پگھلا لیں۔ اب اس تیل میں 20 سے 25 گلاب کی پتیاں ڈالیں اور چمچ ہلا کر اتنی دیر پکائیں کہ پتیوں کا رنگ بدل جائے۔ جیسے ہی پتیاں براؤن ہونے لگیں چولہا بند کردیں۔ آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے گرائینڈر میں پیس لیں۔ لیجیے گھر کا بنا لپ بام تیار ہے۔ یہ لپ اسٹک کی ضرورت بھی پوری کرے گا اور ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں جیسا خوبصورت بھی بنائے گا۔

ایک کھانے کا چمچ ویسلین لیں اور اسے فرائی پین میں پگھلائیں۔ یاد رکھیں ویسلین خوشبو دار نہ ہو۔ اب اس میں ایک چمچ لوکی کے بیج کا تیل ڈالیں اور ایک چمچ شہد ڈال کر پین کی آنچ ہلکی کردیں۔ اس مکسچر کو ملاتے جائیں۔ اگر فروٹ بام بنانا ہے تو چولہے پر رکھی ویسلین میں اسٹرابیری یا کینو کا تازہ رس ڈال کر تھوڑی دیر دھیمی آنچ پر پکائیں۔

اگر بام میں کلر لانا چاہتے ہیں تو اچھی معیاری لپ اسٹک کا چھوٹا سا ٹکڑا ڈال کر اس مکسچر میں حل کر لیں۔ تھوڑی دیر میں مکسچر گاڑھا ہوجائے گا اب اسے ٹھنڈا کر کے کسی شیشی میں جما لیں۔ جب بھی ضرورت ہو اس بام کو لگا لیں۔ اس سے ہونٹوں کو نمی ملے گی اور خشکی سے نجات ملے گی۔

صبح دانت صاف کرتے ہوئے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ہونٹوں پر لگائیں اور 5 منٹ لگا رہنے دیں پھر ہلکے سے برش سے مساج کریں۔ اس سے مردہ خلیات جھڑ جائیں گے اور خون کی روانی تیز ہوگی۔

How To Heal Cracked Lips With Homemade Lip Balm

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Heal Cracked Lips With Homemade Lip Balm and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Heal Cracked Lips With Homemade Lip Balm to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1542 Views   |   22 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

پھٹے ہونٹوں کے لئے فروٹ بام خود بنائیں.. جانیں آسانی سے گھر پر بننے والا سستا لپ بام بنانے کا طریقہ

پھٹے ہونٹوں کے لئے فروٹ بام خود بنائیں.. جانیں آسانی سے گھر پر بننے والا سستا لپ بام بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹے ہونٹوں کے لئے فروٹ بام خود بنائیں.. جانیں آسانی سے گھر پر بننے والا سستا لپ بام بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔