اگر آپ بھی صبح اُٹھ کر ناشتہ نہیں کرتے تو جان لیں کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔۔۔ جانیں ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات

ناشتہ ہمارے دن کی سب سے پہلی اور سب سے اہم غذا ہے لیکن دنیا بھر میں کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں ناشتہ کرنا پسند نہیں ہوتا اور وہ بغیر ناشتے کے ہی اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں اور پھر یہ عادت ان کے جسم پر اسے اثرات مرتب کرتی ہے جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔
وہ اثرات کیا ہیں اور کتنے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور آج سے ہی ناشتہ کرنا شروع کر دیں گے، آیئے تو پھر جان لیتے ہیں وہ کونسے اثرات ہیں تاکہ آپ بھی رہ سکیں اپنی صحت کے بارے میں با خبر۔

ناشتہ نہ کرنے کے اثرات اور نقصانات

• وزن میں اضافہ

اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ناشتہ نہ کرنے سے ان کے وزن میں کمی آ جائے گی اور وہ ناشتہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن یہ بلکل غلط ہے تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار ہونے کی ایک وجہ صبح کے وقت بھوکا رہنا ہے تو یہ جان لیں کہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے کے بعد دن بھر کم کھانا کھانے کے باوجود جسمانی وزن کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ سکتا ہے، اس لئے ناشتہ لازمی کریں۔

• مزاج کی خرابی

ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے اکثر افراد چِڑچڑے پن کا شکار بھی ہوتے ہیں اور جو لوگ صبح ناشتے میں کچھ نہیں کھاتے وہ عام لوگوں کی بانسبت ڈپریشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں جبکہ بہت زیادہ دنوں تک ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے ذیابطیس ٹائپ 2 کا خطرہ بھی 55 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

• تھکاوٹ

جب ہم صبح اُٹھتے ہیں تو ہمارا پیٹ کئی گھنٹوں کا خالی ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں طاقت اور توانائی بھی کم ہوتی ہے، اور ناشتہ ہمیں وہ توانائی فراہم کرتا ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے، تاہم ناشتہ نہ کرنے سے انسان تھکا تھکا محسوس کرتا ہے اور اپنے کام بھی بخوبی انجام نہیں دے پاتا۔

• تیزابیت

اگر آپ صبح اُٹھ کر ناشتہ نہیں کرتے تو کچھ ہی دنوں میں آپ کو تیزابیت کی شکایت ہو سکتی ہے، اور وہ لوگ جو پہلے سے ہی معدے کی تیزابیت کی شکایت میں مبتلا ہوں تو ان کی یہ شکایت ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے مزید بڑھ جاتی ہے یوں جلن اور بدہضمی ہوتی رہتی ہے اس لئے ناشتہ ہر گز نہ چھوڑیں۔

• دماغ پر اثر

ناشتہ ہماری دماغی توانائی کو بوسٹ کرتا ہے محقیقین کے مطابق ناشتہ نہ کرنے سے دماغی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور اس سے دماغی صلاحیت پر اثر پڑتا ہے۔

• سر درد

اگر آپ جان کر کھانے سے گریز کریں اور بھوک ہونے کے باوجود کھانا نہ کھائیں تو اس سے آپ کو آدھے سر یا پورے سر میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے کیونکہ ناشتہ نہ کرنے اور رات بھر کے خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں بہت زیادہ کمی آ جاتی ہے جس کا نتیجہ سر درد یا متلی کی صورت میں نکلتا ہے۔

• نقصان دہ ہارمونز

ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے جسم میں کورٹیسول نامی ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کا کام ذہنی تناؤ میں اضافہ کرنا ہوتا ہے اور اس ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ اور چڑچڑاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

• امراضِ قلب

تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص کئی عرصے تک ناشتہ نہ کرے اور اس کو اپنی عادت بنا لے تو اس میں دیگر افراد کی با نسبت امراضِ قلب کا خطرہ 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اس لئے خود کو کسی خطرے کی طرف نہ ڈالیں بلکہ ناشتے کرنے کی عادت بنائیں اور کوشش کریں کہ صحت بخش ناشتہ کریں۔

Nashta Na Karne Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nashta Na Karne Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashta Na Karne Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6329 Views   |   21 Sep 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

اگر آپ بھی صبح اُٹھ کر ناشتہ نہیں کرتے تو جان لیں کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔۔۔ جانیں ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات

اگر آپ بھی صبح اُٹھ کر ناشتہ نہیں کرتے تو جان لیں کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔۔۔ جانیں ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی صبح اُٹھ کر ناشتہ نہیں کرتے تو جان لیں کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔۔۔ جانیں ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔