اتنا مہنگا آٹا لائے، لیکن اس میں بھی کیڑے پڑ گئے ۔۔ جانیں گرمیوں میں آٹے کے اندر کیڑے ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ آسان طریقہ

آٹے کے کیڑے، جنہیں پینٹری کیڑوں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، باورچی خانے کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ یہ کیڑے آپ کے آٹے، اناج، پاستا اور دیگر پینٹری اشیاء کو متاثر کر سکتے ہیں، جس سے ان کا استعمال غیر محفوظ ہو جاتا ہے اور پیسے الگ ضائع ہوجاتے ہیں۔

گرمیوں کے موسم میں ہوا میں نمی کے باعث کیڑے ہونے کے امکانات اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں، اسی لیے آٹے کے کیڑوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیئے ہم آپ کو بتارہے ہیں ایک زبردست اور آسان طریقہ۔ تو آئیے جانتے ہیں؛

آٹے کو کیڑوں سے بچانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے تو آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ، کچن اور کچن میں موجود ڈبوں کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ گندگی ہی سب سے پہلے کیڑوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے پھر چاہے وہ کچن کی ہو یا پھر شیلف میں رکھے ڈبوں کی

۔ جس بھی ڈبے میں آپ آٹا رکھتی ہیں سب سے پہلے اسے اچھے سے دھو لیں، پھر دھوپ میں رکھ دیں تا کہ وہ مکمل طور پر خشک ہوجائے

۔ اسکے بعد ڈبے کو خشک کپڑے سے صاف کر کے اس میں تھوڑے سے تیز پتّے بچھا دیں اور آدھا آٹا ڈال کر دوبارہ تیز پتّوں کی تہہ بچھا دیں، اسی طرح دو تین تہہ لگا کر آٹے کے ڈبے کو اچھے سے ٹائٹ بند کردیں اور کسی خشک جگہ پر رکھیں تا کہ کہیں سے بھی پانی یا نمی اس میں جانے نہ پائے

۔ تیز پتّے کی مہک چونکہ تیز ہوتی ہے اور کیڑوں کو ناگوار لگتی ہے اس لیئے وہ آپ کے آٹے کے ڈبے میں گھس کر اسے خراب نہیں کریں گے اور نہ ہی اس میں نمی پیدا ہونے دیں گے

Atay Se Keery Bhagane Ka Totka

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Atay Se Keery Bhagane Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Atay Se Keery Bhagane Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13001 Views   |   27 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اتنا مہنگا آٹا لائے، لیکن اس میں بھی کیڑے پڑ گئے ۔۔ جانیں گرمیوں میں آٹے کے اندر کیڑے ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ آسان طریقہ

اتنا مہنگا آٹا لائے، لیکن اس میں بھی کیڑے پڑ گئے ۔۔ جانیں گرمیوں میں آٹے کے اندر کیڑے ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنا مہنگا آٹا لائے، لیکن اس میں بھی کیڑے پڑ گئے ۔۔ جانیں گرمیوں میں آٹے کے اندر کیڑے ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔