والد اب کسی کو پہچان نہیں پاتے ۔۔ سینئر اداکار طلعت حسین کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی نے کیا بتایا؟ دیکھئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کی چند ماہ قبل طبعیت کافی ناساز تھی جس کے بعد آہستہ آہستہ ان کی صحت میں بہتری آئی۔

اداکار کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وہ ڈیمنشیا کا شکار ہیں یعنی انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔

اب طلعت حسین کی صحت کے حوالے سے ان کی بیٹی تزین حسین نے آگاہ کیا ہے۔

تزین حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے والد طلعت حسین کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ والد ہمیشہ سے ہی بہت نرم مزاج انسان رہے ہیں، اس لیے جب بھی مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو والدہ کی ڈانٹ سے ڈر لگتا تھا تو ہم اپنے والد کے پاس جاتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد بہت مہذب انسان ہیں اور اُنہوں نے ہم بچوں میں اپنی یہ تمام خصوصیات منتقل کی ہیں۔

اُنہوں نے والد کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیمنشیا کا شکار ہیں اور کچھ عرصے پہلے انہیں سینے میں انفیکشن ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی اور انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

تزین حسین نے بتایا کہ اس وقت ہم نے سب لوگوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی اور مداحوں کی دعاؤں سے وہ خود چل کر اسپتال سے گھر واپس آئے اور اب وہ ٹھیک ہیں مگر کبھی کبھی ان کی طبیعت تھوڑی ناساز رہتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ڈیمنشیا کی وجہ سے والد کی یادداشت متاثر ہو رہی ہے اور کبھی کبھی وہ لوگوں کو نہیں پہچان پاتے۔

Tazeen Hussain Talks About Her Fathers Health

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tazeen Hussain Talks About Her Fathers Health and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tazeen Hussain Talks About Her Fathers Health to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4533 Views   |   26 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

والد اب کسی کو پہچان نہیں پاتے ۔۔ سینئر اداکار طلعت حسین کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی نے کیا بتایا؟ دیکھئے

والد اب کسی کو پہچان نہیں پاتے ۔۔ سینئر اداکار طلعت حسین کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی نے کیا بتایا؟ دیکھئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد اب کسی کو پہچان نہیں پاتے ۔۔ سینئر اداکار طلعت حسین کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی نے کیا بتایا؟ دیکھئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔