Nashpati Face Mask And Scrub
ناشپاتی صرف ایک میٹھا، رسیلا اور ٹھنڈک بھرا پھل نہیں بلکہ صحت کا خزانہ ہے۔ یہ پھل جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ دل، معدہ اور جلد کے لیے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ اس کا ذائقہ لذت بھرا، ہاضمہ آسان اور مزاج سرد تر ہے، اسی لیے گرمیوں میں یہ جسم کو اندر سے ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ اس میں سوڈیم، پوٹاشیم، فاسفورس، کاپر، پروٹین اور وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ خاص طور پر کاپر کی مقدار دیگر پھلوں کے مقابلے میں نمایاں ہے جو خون بنانے اور جسمانی توانائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ناشپاتی نہ صرف کھانے کے لیے بہترین ہے بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی نکھارنے میں بھی کمال دکھاتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس پھل سے گھر پر ہی اسکرب، پالش اور کریم تیار کر سکتے ہیں۔
فیس اسکرب بنانے کے لیے:
ایک چمچ حسن یوسف، ایک کھانے کا چمچ ناشپاتی کا گودا اور ایک کھانے کا چمچ براؤن شوگر مکس کریں۔ چند لمحے چہرے پر نرمی سے رگڑیں اور دیکھیں کس طرح آپ کی جلد دمکنے لگتی ہے۔
چہرے کی پالش کے لیے:
ناشپاتی کا گودا ایک چمچ، ہلدی کی چٹکی، آٹا (گندم یا چاول) ایک چمچ اور خشک دودھ ایک چمچ ملا کر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد عرق گلاب سے صاف کریں اور اپنی جلد میں تازگی محسوس کریں۔
اگر رات کو نرم و ملائم کریم لگانا چاہتے ہیں تو:
خشک دودھ میں ناشپاتی کا جوس اور چند قطرے بادام یا زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں۔ رات بھر لگائے رکھیں اور صبح نرم و نازک، حسین جلد کا جادو دیکھیں۔
ناشپاتی کے کمالات اب صرف ذائقے تک محدود نہیں بلکہ یہ آپ کی خوبصورتی کا راز بھی بن سکتی ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Nashpati Face Mask And Scrub and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashpati Face Mask And Scrub to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.