اگر آپ کی بھی گردن اکڑ گئی ہے تو اس کو صرف 60 سیکنڈز میں صحیح کریں اور پائیں مکمل ریلیف۔۔

رات کو سوتے وقت ہمیں اندازہ نہیں ہوتا اور ہم ایک ہی کروٹ سے سو جاتے ہیں۔ چونکہ دن بھر کے کام کاج کے بعد رات کو سونے کے لئے جب لیٹتے ہیں تو گہری نیند آ جاتی ہے اور ہمیں کچھ احساس نہیں رہتا کہ ہم کس کروٹ سو رہے ہیں۔ اور صبح جب سو کر اٹھتے ہیں تو گردن اکڑ جاتی ہے، گردن موڑیں تو وہ مڑتی نہیں ہے، پیچھے نہیں دیکھ پا رہے ہوتے جس کی وجہ سے کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور یوں ہم تھکاوٹ بھی زیادہ محسوس کرتے ہیں، بعض لوگوں کو گردن کے اکڑاؤ کی وجہ سے بخار بھی چڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں گردن کے اکڑاؤ کو صرف 60 سیکنڈ کی اس ورزش سے دور کریں اور خود کو فٹ بنائیں۔

طریقہ:
• سب سے پہلے سیدھے کھڑے ہوجائیں اور اپنی گردن کے اس حصے پر ہاتھ رکھیں جہاں آپ کو درد ہے، یعنی درد اگر سیدھی طرف ہے تو کوشش کریں کہ سیدھا ہی ہاتھ اس درد کی جگہ پر رکھیں اور اگر بائیں طرف درد ہے تو بایاں ہاتھ درد کی جگہ پر اس طرح رکھیں کہ کچھ وزن جلد پر پڑے۔ اس پریشر کی وجہ سے گردن کے پٹھے کھلنے لگیں گے۔

• دائیں یا بائیں جس طرف کی بھی درد ہے اس جگہ آپ انگلیوں یا انگھوٹے کی مدد سے زور دیں، اس سے تکلیف تو ضرور ہوگی مگر آہستہ آہستہ اکڑاؤ کم ہونے لگے گا۔ 30 سیکنڈ تک اس طرح زور دیتے رہیں۔

• اب اپنی کمر کے بَل سیدھے لیٹ جائیں اور دائیں یا بائیں جس طرف اکڑاؤ ہے اس کندھے کے نیچے نیم گرم تولیہ گول کر کے رکھیں اور اپنے بازوؤں کو دائیں سے بائیں جانب حرکت دیں، پھر گردن کو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں جانب حرکت دیں۔

• لیجیئے 60 سیکنڈ میں گردن کی تکلیف کم ہوجائے گی اور اکڑاؤ بھی ختم ہوجائے گا۔ اس ورزش کو اگر آپ سورج کی دھوپ میں کریں گے تو اس کا ایک اور زبردست فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو دھوپ سے وٹامن ڈی بھی ملے گا اور یوں پٹھے بھی جلد کھلنے لگیں گے۔

Gardan Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gardan Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18692 Views   |   08 Nov 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ کی بھی گردن اکڑ گئی ہے تو اس کو صرف 60 سیکنڈز میں صحیح کریں اور پائیں مکمل ریلیف۔۔

اگر آپ کی بھی گردن اکڑ گئی ہے تو اس کو صرف 60 سیکنڈز میں صحیح کریں اور پائیں مکمل ریلیف۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کی بھی گردن اکڑ گئی ہے تو اس کو صرف 60 سیکنڈز میں صحیح کریں اور پائیں مکمل ریلیف۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔