آپ کے ڈراموں میں بھی کم اوور ایکٹنگ نہی ہوتی۔۔ سنو چندا کی رائٹر کو بھارتی فلم 'سیّارہ' پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

Suno Chanda Writer Faces Backlash Over Saiyaara Movie Review

بھارت کی نئی رومانوی اور موسیقی سے سجی فلم سَیّارہ نے 18 جولائی کو ریلیز ہوتے ہی فلمی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

محبت، یادداشت اور جدائی جیسے جذبات سے بھرپور یہ فلم موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی اور اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

مرکزی کرداروں میں آہان پانڈے اور انیت پڈا جیسے نئے اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں — اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں نے زبردست اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔

فلم دراصل جنوبی کوریا کی 2004 کی مشہور فلم "آ مومنٹ ٹو ریمیمبر" سے متاثر ہے، مگر اس کا انداز کچھ نیا اور الگ ہے۔

بین الاقوامی سطح پر تعریفیں، عوام کی پذیرائی، اور بھرپور کمائی نے اسے سال کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔

اُدھر بھارت اور دنیا میں سَیّارہ کی خوبیاں گنی جا رہی تھیں، اِدھر پاکستان میں سنو چندا جیسے مقبول ڈرامہ سیریز کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری نے کچھ اور ہی کہہ ڈالا۔

صائمہ نے سوشل میڈیا پر لکھا، بھارتیوں کو کیا ہوگیا ہے؟ ہر بندہ سَیّارہ کو کوئی شاہکار سمجھ کر بیٹھ گیا ہے! لگتا ہے پوری قوم نے قسم کھا لی ہے کہ اس فلم کو سُپر ہٹ بنانا ہے۔ ان کے نوجوان اداکاروں سے زیادہ عوام اوور ایکٹنگ کر رہی ہے۔ کوئی سینما میں بے ہوش ہو رہا ہے، کوئی سرف کھا رہا ہے — حد ہی ہوگئی!

بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا! لوگوں نے صائمہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے جواب دیا، صائمہ جی! آپ کے رمضان ڈراموں میں بھی کم اوور ایکٹنگ نہیں ہوتی، اور کہانی؟ بس مشہور چہروں کے سہارے ریٹنگز بٹورنے کا فارمولا۔

دوسرا بولا، اگر بھارتی فلم سے جلن ہے تو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے خود کچھ لکھیں، اصلاح کریں، دوسروں کو نیچا نہ دکھائیں۔

ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا، آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ بھارت کی فلم ہے، ان کا سنیما ہے — اپنے کام پر توجہ دیں۔

کسی نے کہا، یہ فلم ہم پاکستانیوں کو بھی پسند آئی ہے۔ آپ کو سمجھ نہ آئی تو یہ آپ کا ذاتی مسئلہ ہے۔

کچھ صارفین نے صائمہ کو یاد دلایا کہ تنقید سے پہلے خود احتسابی بھی ضروری ہے، اور یہ وقت تنقید کا نہیں، تخلیق کا ہے۔

تو جناب، سَیّارہ کی چمک دمک سے کوئی متاثر ہو یا چِڑ جائے، ایک بات طے ہے، فلم کا نام ہو یا تماش بینوں کا ردِعمل — سب کچھ فل آن فلمی ہے!

Suno Chanda Writer Faces Backlash Over Saiyaara Movie Review

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Suno Chanda Writer Faces Backlash Over Saiyaara Movie Review and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Suno Chanda Writer Faces Backlash Over Saiyaara Movie Review to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1585 Views   |   25 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 July 2025)

آپ کے ڈراموں میں بھی کم اوور ایکٹنگ نہی ہوتی۔۔ سنو چندا کی رائٹر کو بھارتی فلم 'سیّارہ' پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

آپ کے ڈراموں میں بھی کم اوور ایکٹنگ نہی ہوتی۔۔ سنو چندا کی رائٹر کو بھارتی فلم 'سیّارہ' پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے ڈراموں میں بھی کم اوور ایکٹنگ نہی ہوتی۔۔ سنو چندا کی رائٹر کو بھارتی فلم 'سیّارہ' پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔