نلی بریانی میں گودا نہیں بلکہ ۔۔ کراچی کی مشہور نلی بریانی میں کس طرح فراڈ کیا جا رہا ہے؟ اگر آپ بھی کھانے جا رہے ہیں تو حقیقت جان لیں

کراچی میں بریانی کی ہر ورائٹی بہترین سے بہترین بنائی جاتی ہے چاہے وہ حیدرآبادی بریانی ہو، زعفرانی بریانی ہو یا گجراتی تڑکے والی سپائسی بریانی لیکن نلی نہاری کا کوئی جواب نہیں ہے۔ یہ ایک منفرد ذائقے دالی بریانی سمجھی جاتی ہے جسے کھانے کے لئے لوگ دور دور سے مشہور ریسٹورنٹ کا ڑُخ کرتے ہیں ۔ لیکن ا گر انہیں اسی جگہ ذائقہ اور معیار بہتر نہ ملے تو300 روپے فی پلیٹ کے پیسے تو ضائع ہی ہوجائیں۔

نلی نہاری میں صرف نلی سے نکلنے والا گودا اضافی ہوتا ہے جسے کھانے کے لئے لوگ اس بریانی کو پسند کرتے ہیں مگر ہر جگہ چوری کی جارہی ہے۔ اکثر کاروبار میں دیکھا جاتا ہے جب زیادہ چلنے لگتا ہے تو چیزوں کی کوالٹی کو گرا دیا جاتا ہے۔یہی اس بریانی کے ساتھ ہوا ہے۔

نلی نہاری میں کی نلی میں اب گودے کی جگہ چربی کو چمچوں کی مددسے بھر بھر کر رکھ دیا جاتا ہے جس کو بریانی کے ساتھ جب پیش کیا جاتا ہے تو کھانے والوں کا پیٹ خراب ہونے لگتا ہے، دل متلی ہوجاتا ہے اور کچھ لوگوں کو گیس کی شکایت ہو جاتی ہے۔

گودےکا پتہ کیسے لگائیں؟

گائے یا بھینس کی نلی کے اندر موجود گودا ہاف وائٹ رنگ کا ہوتا ہے لیکن اگر وہ پیلا ہو یا اس میں آپ کو گہرے زرد رنگ کے نشانات دکھائی دیں تو سمجھ جائیں کہ یہ چربی ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1991 Views   |   13 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about نلی بریانی میں گودا نہیں بلکہ ۔۔ کراچی کی مشہور نلی بریانی میں کس طرح فراڈ کیا جا رہا ہے؟ اگر آپ بھی کھانے جا رہے ہیں تو حقیقت جان لیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (نلی بریانی میں گودا نہیں بلکہ ۔۔ کراچی کی مشہور نلی بریانی میں کس طرح فراڈ کیا جا رہا ہے؟ اگر آپ بھی کھانے جا رہے ہیں تو حقیقت جان لیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.