کیل مہاسے ہوں یا جھریاں جانے جلد کے تمام مسائل کا خاتمہ کرنے والے مختلف فیس پیک بنانے کے آسان طریقے

دانے، کیل مہاسے، داغ دھبے اور جھریاں چہرے کے کئی مسائل ہمیں پریشان کر دیتے ہیں اور ہم اس نے نمٹنے کے لئے حل تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں، آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں موجود اجزاء سے ان مسائل سے نمٹنے والے چند گھریلو فیس پیک بنانے کے طریقے۔
ان فیس پیک کے استعمال سے آپ کی جلد ہو جائے گہ نکھری، کیل مہاسوں اور جھائیوں سے پاک، آیئے تو پھر فیس پیک بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں تاکہ آج سے ہی ان کا استعمال شروع کیا جا سکے۔

• گھریلو فیس پیک بنانے کے طریقے

ڈیٹاکس فیس پیک

• اجزاء:

ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا
ایک کھانے کا چمچ دار چینی
شہد حسبِ ضرورت

• ترکیب:

بیکنگ سوڈا ٓم دارچینی پاؤڈر اور شہد کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں 15 سے 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں، اس پیک کو بنا کر فوری استعمال کریں اسٹور کر کے نہ رکھیں۔

دار چینی اور شہد والا فیس پیک

• اجزاء:

ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر
ایک کھانے کا چمچ شہد
ایک کھانے کا چمچ پانی

• ترکیب:

دارچینی شہد اور پانی کو اچھی طرح مکس کر لیں کہ یہ یکجان ہو جائیں، اب اس پیک کو چہرے اور گردن پر 15 سے 20 منٹ لگائیں اور پھر دھو لیں، داغ دانے دھبے دور ہوں گے جھریاں کم ہوں گی اور جلد نرم وملائم ہو جائے گی۔

دہی اور ہلدی والا فیس پیک

سورج کی شعاعوں سے ہمارے چہرے کی جلد جھلس جاتی ہے، ایسے میں دہی اور ہلدی کا فیس پیک ہماری جلد کی رنگت کو بحال کر سکتا ہے اور اسے نکھرا ہوا بنا سکتا ہے۔

• اجزاء:

ایک کھانے کا چمچ دہی
ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی

• ترکیب

دہی اور ہلدی کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں، اس پیسٹ کو 15 منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے اسے دھو لیں۔

اسٹرابیری فیس پیک

اسٹرابیری وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اسے آپ کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں، اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت نکھرے گی اور چہرے پر چمک آئے گی۔

• اجزاء:

ایک کھانے کا چمچ شہد
2 سے تین اسٹرابیری
1 کھانے کا چمچ دہی

• ترکیب:

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح ملا لیں اور اسٹرابیری کو میش کر لیں اب اس فیس پیک کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور چہرے پر لگا لیں، پھر 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

کیلے کا فیس پیک

• اجزاء:

ایک کھانے کا چمچ شہد
1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس
ایک عدد کیلا

• ترکیب:

کیلے کو کانٹے کی مدد سے میس کر لیں اب اس میں لیموں کا رس اور شہد ملائیں اور اسے اچھی طرح مکس کریں، اس پیک کو چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں۔

Jild Ke Tamam Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jild Ke Tamam Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Ke Tamam Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7976 Views   |   26 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیل مہاسے ہوں یا جھریاں جانے جلد کے تمام مسائل کا خاتمہ کرنے والے مختلف فیس پیک بنانے کے آسان طریقے

کیل مہاسے ہوں یا جھریاں جانے جلد کے تمام مسائل کا خاتمہ کرنے والے مختلف فیس پیک بنانے کے آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیل مہاسے ہوں یا جھریاں جانے جلد کے تمام مسائل کا خاتمہ کرنے والے مختلف فیس پیک بنانے کے آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔