میرا دل کرتا تھا اسکے سر پر کڑاہی دے ماروں ۔۔ اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کے درمیان طلاق کی اصل وجہ کیا تھی؟

کرینہ کپور خان سے شادی کرنے سے پہلے سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جو کہ 1991 سے 2004 تک چلی تھی اور پھر ان کی طلاق ہوگئی جس کے بعد یہ خبر اس وقت بہت زیادہ چرچہ میں رہی۔

جب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا اس وقت سیف کی عمر صرف 21 سال جب کہ امریتا 33 سال کی تھیں۔ ان کی شادی کچھ عرصہ تو ٹھیک ٹھاک چلی لیکن پھر ان کی زندگی میں ایسا موڑ آیا کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ آئیے ماضی کی اس حقیقت کو جانتے ہیں۔

1999 میں، جب امریتا سنگھ اسٹار تھیں اور سیف علی خان ایک نیو کمر تھے، تب وہ مشہور میزبان سمی گریوال کے شو میں بطور مہمان آئے تھے۔ وہاں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے تمام اتار چڑھاؤ کے بارے میں بات کی۔

انٹرویو کے دوران جب امریتا سے پوچھا گیا کہ، کیا وہ سیف کے ساتھ دیگر اداکاراؤں کے کام کرنے پر اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں؟ تو انھوں نے سمی کو بتایا کہ ایسے معاملات میں خواتین کے لیے غیر محفوظ محسوس کرنا نارمل بات ہے۔

امریتا سنگھ نے کہا، ہمارے درمیان بھی دوسرے لوگوں کی طرح مسائل تھے اور لڑائیاں بھی ہوتی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ان تمام مشکلات کے بارے میں بات کی جن سے وہ گزری ہیں اور اسے ایک دردناک تجربہ قرار دیتی ہیں۔

اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، امریتا نے انکشاف کیا کہ "ایسے دن بھی آئے جب میں سیف کا سر کڑاہی سے توڑنا چاہتی تھی۔ اس نے مزید کہا، میں روتی اور لڑتی تھی دیگر عام خواتین کی طرح۔"

جس کا جواب دیتے ہوئے سیف علی خان نے تصدیق کی کہ، ہاں وہ ماضی میں ایسا کر چکی ہیں، امریتا اور سمی گریوال دونوں سیف کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

ان کی طلاق کے بعد، سیف علی خان نے دعوی کیا کہ وہ ایک پرتشدد اور ناکام شادی میں تھے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ امریتا کو پانچ کروڑ دینے والے تھے، جس میں سے وہ اس وقت ڈھائی کروڑ روپے دے چکے تھے۔

Saif Ali Khan And Amrita Singh Divorce Reason

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saif Ali Khan And Amrita Singh Divorce Reason and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saif Ali Khan And Amrita Singh Divorce Reason to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2047 Views   |   13 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میرا دل کرتا تھا اسکے سر پر کڑاہی دے ماروں ۔۔ اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کے درمیان طلاق کی اصل وجہ کیا تھی؟

میرا دل کرتا تھا اسکے سر پر کڑاہی دے ماروں ۔۔ اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کے درمیان طلاق کی اصل وجہ کیا تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا دل کرتا تھا اسکے سر پر کڑاہی دے ماروں ۔۔ اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کے درمیان طلاق کی اصل وجہ کیا تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔