ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا آپ کی مشکل آسان کردے گا ۔۔ ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟ یہ چند طریقے آج ہی آزمائیں

ادرک اسے سبزی بھی کہہ سکتے ہیں اور جڑی بوٹی جسے سپر فوڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ادرک کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال کے کئی سارے طبی فوائد ہیں جو آپ کی زندگی آسان بنا سکتی ہے۔

ادرک کا استعمال کئی صدیوں سے کیا جا رہا ہے مگر اس کی افادیت سے بہت سے لوگ غافل ہیں۔ اس سبزی میں غذائی ماہرین کے مطابق فائبر، وٹامنز اور قدرتی اینٹی بائیوٹک کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے استعمال سے اوسٹیو آرتھرائیٹس (جوڑوں کا درد)، نظام ہاضمہ، دمہ، بخار، اپھارا، مائیگرین، ذیابطیس، ہائی کولیسٹرول اور شوگر لیول سمیت بلڈ پریشر کی شکایت دور ہوتی ہے۔

آیئے جانتے ہیں ادرک کے فائدے اور اسکے استعمال کے بارے میں

ہاضمے کے لیے

ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ ہر کھانے کے بعد اس کا ایک چھوٹا ٹکڑا کھالیا کریں۔

سوزش سے بچاؤ کے لیے

معدے اور انتڑیوں کے جملہ امراض میں فائد ہ مند ہے، جن میں خاص طور پر انتڑیوں کی سوزش ہے۔

درد دور کرنے کے لیے

ادرک کا ایک اور بہترین فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ سپر فوڈ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرکے دل کی صحت میں اضافہ کرتی ہے

نذلہ زکام بھگانے کے لیے

نزلہ ، زکام اور بخار میں اس کی یخنی بنا کر پی لیں یا اس کا رس چائے میں شامل کرکے پی لیا کریں جس سے آپ کا نزلہ زکام رک جائے گا۔

ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟

ادرک کا استعمال چائے سمیت سبزیوں، مرغی، لال گوشت اور دالوں کے سوپ میں کیا جا سکتا ہے۔

ادرک کو روایتی دودھ والی چائے میں پکانے سمیت اس کا سادہ پانی میں قہوہ بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

Adrak Istemal Karnay Kay Bay Shumar Faiday

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adrak Istemal Karnay Kay Bay Shumar Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Istemal Karnay Kay Bay Shumar Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1411 Views   |   15 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا آپ کی مشکل آسان کردے گا ۔۔ ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟ یہ چند طریقے آج ہی آزمائیں

ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا آپ کی مشکل آسان کردے گا ۔۔ ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟ یہ چند طریقے آج ہی آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا آپ کی مشکل آسان کردے گا ۔۔ ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟ یہ چند طریقے آج ہی آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔