پیروں کے ناخنوں میں فنگس، ایک فنگل انفیکشن ہے جو متاثرہ پیر اور دیگر ناخنوں کے اردگرد کی جلد میں بھی پھیل سکتا ہے، اس فنگس کی وجہ سے آپ کے پیروں کے ناخن یا جلد پیلی یا ہری پھپوندی والی ہو جاتی ہے۔
پیروں کے ناخن میں فنگس کی علامت ناخنوں میں سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے اُبھر آنا ہے، اس بیماری میں ناخن موٹے ہو جاتے ہیں اور کمزور ہو کر ٹوٹنے بھی لگتے ہیں اور ان میں درد بھی ہوتا ہے۔
ناخنوں میں فنگس کیوں ہوتا ہے؟
پیروں کے ناخنوں یا جلد میں فنگس دراصل گندگی کی وجہ سے ہوتا ہے اکثر لوگ جو اپنے پیروں کی صفائی کا خاص خیال نہیں رکھتے، نیل فنگس جسمانی دفاعی نظام میں کمزوری، پیروں کا بہت زیادہ نم جگہ پر رہنا، صفائی کا خیال نہ رکھنے اور ایک ہی موزے کو بہت دن تک پہنے رہنے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کیونکہ پاؤں میں پسینہ آتا ہے اور جراثیموں کا حملہ جاری رہتا ہے۔
تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی اس کا علاج بھی موجود ہے، آیئے آپ کو ناخنوں اور جلد سے فنگس دور کرنے کے لئے آسان گھریلو نسخے بتاتے ہیں جن سے آپ نیل فنگس کو دور کر سکتے ہیں۔
ناخنوں سے فنگس دور کرنے کے گھریلو طریقے
• بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا پیروں کی نمی کو جذب کر کے اسے خشک بنا سکتا ہے، جبکہ یہ پیروں کی بو سے نجات کے ساتھ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا علاج بھی کرتا ہے، اس کے لیے بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے متاثرہ ناخن پر لگا دیں، اس پیسٹ کو 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں، کچھ ایسا روزانہ کرنے سے کچھ ہی دنوں میں ناخن سے فنگس دور ہو جائے گا۔
• سفید سرکہ
سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ ناخن یا پاؤں کو روزانہ آدھے گھنٹے تک اس پانی میں ڈبو کر رکھیں اس عمل کے بعد پیروں کو خشک کر لیں جلد ہی فنگس ختم ہو جائے گا۔
• لہسن
لہسن میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، لہسن کو پیس کر اس کا رس نکال لیں اب لہسن کے رس کو براہِ راست فنگس والے ناخنوں پر لگائیں یا پھر اسے سفید سرکے میں ملا کر روئی کی مدد سے ناخنوں پر لگائیں اور اس روئی کو پٹی سے باندھ لیں، چند گھنٹوں تک اسے لگا رہنے دیں، کچھ دن ایسا کریں فنگس سے نجات مل جائے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nail Funugs Ka Asan Gharelu Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nail Funugs Ka Asan Gharelu Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.