چٹ پٹی اور مصالحہ دار چکن دم بریانی ۔۔ جمعہ کے دن اس مزیدار ریسیپی سے بریانی بنائیں اور سب کے دل جیت لیں

Chicken Biryani Recipe

سب سے پہلے تو آپ 1 کلو باسمتی چاول کو 2 گھنٹے کیلیئے بھگا کر رکھ دیں، اسکے بعد

چکن پر مصالحہ لگانے کیلیئے:

۔ چکن سوا کلو (1 کلو سے زیادہ)

۔ ادرک لہسن 2 چمچ

۔ دہی 200 گرام

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ پسا ہوا دھنیا اور زیرہ 1، 1 چمچ

۔ لال مرچ دیڑھ چمچ

۔ ہری مرچ 6 سے 7 کٹی ہوئی

۔ 1 لیموں کا رس

۔ نمک حسبِ ذائقہ

۔ گرم مصالحہ 1 چمچ

۔ تلی ہوئی پیاز 4 سے 5 عدد

۔ گھی 2 چمچ

ان تمام مصالحوں کو مرغی پر اچھے سے لگا کر 2 گھنٹے کیلیئے ڈھاک کے رکھ دیں، اسکے بعد

بریانی بنانے کیلیئے:

۔ 3 تیز پتے

۔ 2 دار چینی

۔ 10 لونگ

۔ 20 کالی مرچ

۔ 3 ہری الائچی

۔ شاہی زیرہ ¼ چمچ

۔ جائفل، جاوتری، بادیان کا پھول (1،1 عدد)

۔ آلو 3 عدد

۔ ٹماٹر 4 عدد

طریقہ کار:

۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر سب سے پہلے آلو کو آدھا فرائی کر کے نکال لیں، اسکے بعد سارےثابت گرم مصالحے ڈال کر مرغی شامل کریں اور اچھے سے کچھ دیر بھونیں، جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی فرائی آلو شامل کر کے مزید بھونیں اور پھر ڈھکن لگادیں تا کہ سب اچھے سے پک جائے۔

۔ اب ایک دیگچی میں گرم مصالحوں اور 3 ہری مرچ کے ساتھ چاولوں کو ابال لیں، پھر مرغی کے مصالحے کے اوپر چاولوں کی تہہ لگادیں۔ اسکے بعد اس پر زردے کا رنگ، دھنیا، پودینہ اور فرائی پیاز ڈال کر 20 منٹ دھیمی آنچ پر دم دے دیں۔

۔ مزیدار اور چٹ پٹی دم بریانی تیار ہے!

Chicken Biryani Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Chicken Biryani Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chicken Biryani Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   6027 Views   |   30 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

چٹ پٹی اور مصالحہ دار چکن دم بریانی ۔۔ جمعہ کے دن اس مزیدار ریسیپی سے بریانی بنائیں اور سب کے دل جیت لیں

چٹ پٹی اور مصالحہ دار چکن دم بریانی ۔۔ جمعہ کے دن اس مزیدار ریسیپی سے بریانی بنائیں اور سب کے دل جیت لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چٹ پٹی اور مصالحہ دار چکن دم بریانی ۔۔ جمعہ کے دن اس مزیدار ریسیپی سے بریانی بنائیں اور سب کے دل جیت لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔