100 روپے میں 5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل ۔۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور جانیں مہنگا فیشل چند روپوں میں خود کیسے کریں؟

آج کل خواتین میں ہائیڈرا فیشل کے کافی چرچے ہیں بس دقت یہ ہے کہ پارلر میں یہ والا فیشل بہت مہنگا ہے جس کی وجہ سے خواتین سوچ میں پڑجاتی ہیں کیونکہ ظاہر ہے جس طرح کی مہنگائی چل رہی ہے ایسے میں 4 سے 5 ہزار روپے نکالنا آسان نہیں ہوتا۔

اسلیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں گھر میں ہائیڈرا فیشل کرنے کا ایک آسان اور سستا طریقہ، جس کا رزلٹ پارلر جیسا ہی ہوگا۔ تو چلیئے آپ کو اسٹیپ بائے اسٹیپ بتاتے ہیں۔

گھر میں ہائیڈرا فیشل کرنے کا طریقہ:

کلینزگ:

فیشل میں سب سے پہلے کلینزنگ ضروری ہے اور اسکے لیئے آپ ایک پیالی میں تھوڑا سا کچا دودھ لیں اور اس میں چند قطرے گلیسرین کے شامل کر کے اسے چہرے پر لگائیں اور 2 منٹ تک اچھی طرح مساج کرنے کے بعد منہ صاف کر کے دھو لیں

ایکسفولیشن:

ایکسفولیشن کا مطلب ہوتا ہے جلد سے مردہ خلیوں کو صاف کرنا، اسکے لیئے ایک پیالی میں تھوڑا سا بیسن، عرق گلاب اور چند قطرے گلیسرین کے شامل کر کے اسکا پیسٹ بنائیں، اور چہرے پر لگا کر 3 سے 4 منٹ اچھے سے مساج کریں۔ پھر چہرہ صاف کریں اور پانی سے دھو لیں

مساج:

اسکے لیئے آپ کو چاہیئے چقندر کا رس 2 سے 3 چمچ، ایلوویرا جیل 1 چمچ، عرقِ گلاب اور چند قطرے گلیسرین کے شامل کر کے مکس کریں اور اس فیس پیک سے چہرے اور گردن کا مساج کریں، اور پھر منہ دھو لیں

فیس پیک:

اسکے لیئے ایک پیالی میں تھوڑی سی ملتانی مٹی لیں اور اس میں عرق گلاب اور چند قطرے گلیسرین کے ڈال کر مکس کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد جب وہ سوکھ جائے تو سادے پانی سے دھو لیں

فائدے:

اس فیشل میں جو چیز سب سے اہم ہے وہ ہے گلیسرین، جو آپ کے چہرے کو گرمیوں میں موسچرائز رکھے گی، کیونکہ گرمیوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے جلد مرجھا جاتی ہے۔ اسکے علاوہ یہ فیشل آپ کی جلد کو گہرائی سے صاف کر کے چہرے کو چمکدار گلوئنگ بنائے گا۔

Diy Hydra Facial At Home

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Diy Hydra Facial At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diy Hydra Facial At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4347 Views   |   22 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

100 روپے میں 5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل ۔۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور جانیں مہنگا فیشل چند روپوں میں خود کیسے کریں؟

100 روپے میں 5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل ۔۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور جانیں مہنگا فیشل چند روپوں میں خود کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 100 روپے میں 5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل ۔۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور جانیں مہنگا فیشل چند روپوں میں خود کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔