دوسری شادی بچانے کے لئے مار کھاتی رہی.. عائشہ جہانزیب پولیس کے پاس پہنچ گئیں! آخر معاملہ کیا ہے؟

"مجھے شوہر نے اس سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا البتہ میں نے اپنی دوسری شادی بچانے کے لیے بڑی کوشش کی۔ شوہر نے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا جنھوں نے گزشتہ روز شوہر حارث پر تشدد کا الزام عائد کیا جس کے بعد پولیس نے حارث کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا.

عائشہ جہانزیب نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے خفیہ نکاح کیا ہوا ہے. "مجھے شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں"

عائشہ جہانزیب کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ مریم نواز نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں. گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حارث عائشہ جہانزیب کے دوسرے شوہر ہیں ہیں جبکہ ان کے پہلے شوہر جہانزیب کا انتقال ہوچکا ہے۔ عائشہ جہانزیب کئی انٹرویوز میں نے یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ ان کے پہلے شوہر کا جوانی میں انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے والدہ کی ضد پر اپنے دوست حارث سے دوسری شادی کی۔

Ayesha Jahanzaib Kay Sath Tashaddud

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayesha Jahanzaib Kay Sath Tashaddud and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayesha Jahanzaib Kay Sath Tashaddud to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1831 Views   |   11 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دوسری شادی بچانے کے لئے مار کھاتی رہی.. عائشہ جہانزیب پولیس کے پاس پہنچ گئیں! آخر معاملہ کیا ہے؟

دوسری شادی بچانے کے لئے مار کھاتی رہی.. عائشہ جہانزیب پولیس کے پاس پہنچ گئیں! آخر معاملہ کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوسری شادی بچانے کے لئے مار کھاتی رہی.. عائشہ جہانزیب پولیس کے پاس پہنچ گئیں! آخر معاملہ کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔