موسم سرما کے ساتھ اب رسیلے کینو بھی رخصت ہونے والے ہیں۔ البتہ فی الحال بازار میں کینو موجود ہیں جنھیں اسٹور کر کے مہینوں بعد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ رمضان بھی ایک مہینے بعد ہی ہیں اس لئے اگر چاٹ بنانے کے لئے ہمارے بتائے طریقے سے کینو کو کئی مہینوں کے لئے محفوظ کرلیں۔
کینو کو مہینوں محفوظ رکھنے کا طریقہ
تمام کینوؤں کو چھیل لیں بیچ سے 2 حصوں یا پھر 4 حصوں میں کاٹ لیں۔ ان ٹکڑوں میں سے تمام بیج اچھی طرح نکال لیں اور کسی ائیر ٹائٹ باکس میں بچا دیں۔ ان کے اوپر ٹرانسپیرینٹ تھیلی کی تہہ رکھ کر پھر سے کینو کے ٹکڑے بچائیں اور ڈبے کو بند کر کے فریزر میں رکھ دیں۔ مہینوں تک کینو خراب نہیں ہوں گے۔
اگر ائیر ٹائٹ باکس نہیں ہے تو۔۔
اگر آپ کے پاس ائیر ٹائٹ باکس نہیں ہے تو کینو کو اوپر بتائے ہوئے طریقے سے کاٹ کر بیج نکال لیں اور پلاسٹک کے زپر بیگ میں ڈال کر بند کردیں۔ اس بیگ کو فریزر میں رکھ دیں۔ اس میں بھی کینو کئی ماہ تک محفوظ رہیں گے۔