میاں بیوی کے رشتے کی اہمیت ماں باپ سے زیادہ ہے۔۔ مولانا طارق جمیل نے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان دراڑ کی وجہ کسے قرار دیا؟

"کائنات کا سب سے کامل رشتہ خاوند اور بیوی کا ہے، اس کی اہمیت والدین سے زیادہ ہے، اولاد سے زیادہ ہے، چاچا تائے سے زیادہ ہے، دادا، دادی، نانا، نانی سے زیادہ ہے، ساس بہو سے زیادہ ہے۔ جوائنٹ فیملی سسٹم کی وجہ سے میاں بیوی کا رشتہ خراب ہورہا ہے اور تباہ ہورہا ہے۔"

مولانا طارق جمیل، جو پاکستان کے معروف اور بے حد پسند کیے جانے والے عالم دین ہیں، ہمیشہ اہم سماجی مسائل پر کھل کر بات کرتے ہیں۔ ان کے ایک حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں انہوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم کو میاں بیوی کے تعلقات کی خرابی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، ازدواجی رشتہ سب سے مقدس اور مضبوط ہونا چاہیے، مگر مشترکہ خاندانی نظام میں اکثر اس تعلق میں دراڑ آ جاتی ہے۔

مولانا کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے خیالات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے، تاکہ میاں بیوی کی زندگی میں مداخلت نہ ہو۔ دوسری جانب، کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ مشترکہ خاندان نہیں بلکہ ازدواجی زندگی میں پرائیویسی کی کمی ہے، جو رشتوں میں تلخی پیدا کرتی ہے۔

کچھ صارفین نے جوائنٹ فیملی کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نہ صرف معاشرتی اقدار کو مضبوط کرتا ہے بلکہ بچوں کی تربیت اور بزرگوں کی دیکھ بھال میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک اور دلچسپ نکتہ سامنے آیا کہ اسلام میں مشترکہ خاندانی نظام کا تصور نہیں، بلکہ یہ انڈیا کی ثقافت سے ہمارے معاشرے میں آیا ہے۔

مولانا کے بیان نے ایک اہم موضوع پر بات چھیڑ دی ہے جس پر مزید گفتگو اور سمجھ بوجھ کی ضرورت ہے۔ کیا آپ اس موضوع پر مولانا طارق جمیل کے خیالات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار کریں!

Tariq Jameel Statement On Joint Family System

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tariq Jameel Statement On Joint Family System and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tariq Jameel Statement On Joint Family System to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   778 Views   |   21 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

میاں بیوی کے رشتے کی اہمیت ماں باپ سے زیادہ ہے۔۔ مولانا طارق جمیل نے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان دراڑ کی وجہ کسے قرار دیا؟

میاں بیوی کے رشتے کی اہمیت ماں باپ سے زیادہ ہے۔۔ مولانا طارق جمیل نے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان دراڑ کی وجہ کسے قرار دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میاں بیوی کے رشتے کی اہمیت ماں باپ سے زیادہ ہے۔۔ مولانا طارق جمیل نے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان دراڑ کی وجہ کسے قرار دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔