میرا پیٹ زیادہ پھولنا شروع ہوا تو مجھے لگا کہ میں 10 بچوں کی ماں بننے والی ہوں مگر ۔۔ خطرناک بیماری میں مبتلا خاتون کی کہانی جس کو جان کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

زندگی میں انسان بعض اوقات اس وقت مجبور ہو جاتا ہے جب اس کی طبیعت اس کی صحت اس کا ساتھ نہ دے، کیونکہ محنت کرنے سے ہر کوئی نہیں گھبراتا، بس گٹھنے طبیعت کے آگے انسان ٹیک دیتا ہے۔ خواتین کی زندگی میں چونکہ گھر اور بچوں کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں اس لئے وہ اپنا اور اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھتی ہیں لیکن مسائل اس وقت آتے ہیں جب کہ انہیں اپنی بیماری کا ہی پتہ جب لگے جبکہ وہ آخری سٹیج پر ہوں۔

آج ہم آپ کو ایک خآتون کی بیماری سے متعلق بتانے جا رہے ہیں جن کا نام پریتی ہے جب یہ 24 سال کی تھیں تو اچانک ان کے جسم میں کچھ تبدیلیاں آئیں اور ان کا پیٹ حد سے زیادہ پھولنے لگا، کچھ سونوگرافی کے نتائج سے واضح ہوا کہ وہ حاملہ ہیں کیونکہ پیٹ کی ساخت بالکل بچوں کے جیسی تھی، بہرحال سب کو لگا کہ ہو حاملہ ہیں اور پھرایک دن پریتی کو بالکل سانس نہ آیا۔

ان کا سانس اٹک گیا، جس کے بعد ان کو ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ حاملہ نہیں کسی بڑی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔ یہ دراصل ovarian mucinous cystadenoma میں مبتلا تھیں، جس میں خواتین کی اووری اور پیٹ کے نچلے حصے میں جسم کا سارہ مادہ فلوئیڈ جمع ہو جاتا ہے اور ایک مخصوص وقت کے بعد وہ جسم میں پیچیدگیاں کرنے لگتا ہے۔

پریتی کے مرض کی تشخیص بہت دیر سے ہوئی ، ان کو اسی اثناء میں آسٹریلیا سے انگلینڈ شفٹ کیا گیا، وہاں ان کی مکمل سرجری ہوئی تو پیٹ سے 33 پاؤںڈ وزنی فلوئیڈ کرسٹ نکلی جو سخت پتھر کی طرح تھی اور لال تھی، جس کے اندر نکلنے والی شآخیں اس بات کی غلط فہمی پیدا کر رہی تھیں کہ وہ حاملہ ہیں۔ ان کے آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے ایم ار آئی کروایا تو معلوم ہوا کہ ان کا دماغ بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے اور اب وہ دماغی صلاحیت سے 49 فیصد محروم ہو چکی ہیں۔

ان کی یہ بیماری کا جب ڈاکٹروں کو پتہ چلا تو وہ شدید حیران رہ گئے، کہ کیسے ایک فلوئیڈ کا اتنا وزن خاتون نے اپنے پیٹ میں برداشت کیا اور ڈاکٹروں کو ابتدائی طور پر یہ غلط فہمی ہوئی کہ وہ 10 بچوں کی حاملہ ماں ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے تیاریاں بھی کرلی تھیں، مگر جب حقیقت واضح ہوئی تو گھر والوں کو شدید صدمہ پہنچا اور سب نے یہی امید ظاہر کی کہ جلد ہی پریتی اپنے دماغی حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3503 Views   |   03 Aug 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میرا پیٹ زیادہ پھولنا شروع ہوا تو مجھے لگا کہ میں 10 بچوں کی ماں بننے والی ہوں مگر ۔۔ خطرناک بیماری میں مبتلا خاتون کی کہانی جس کو جان کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میرا پیٹ زیادہ پھولنا شروع ہوا تو مجھے لگا کہ میں 10 بچوں کی ماں بننے والی ہوں مگر ۔۔ خطرناک بیماری میں مبتلا خاتون کی کہانی جس کو جان کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.