بیٹا ذہنی معذور پیدا ہوا تو ماں نے اسے رکھنے سے انکار کر دیا اور ۔۔ ایک ایسے جوڑے کا دلخراش واقعہ جہاں بیٹے کی خاطر شوہر بیوی سے الگ ہوگیا

بچے کی پرورش کرنا ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بیٹا جیسا بھی پیدا ہو والدین اسے جی جان سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ماں باپ کے لیے ان کی اولاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا لیکن دنیا میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کی حقیقت تسلیم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ایک ایسا واقعہ آپ کو بتائیں گے جو آج سے کئی سال پہلے پیش آیا تھا جو بہت دلخراش ہے۔

یہ واقعہ سال 2015 کا ہے جب ایک جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بیٹا ایک پراسرار بیماری میں مبتلا تھا جسے ڈاؤن سنڈروم کہا جاتا ہے۔ اس پیدائشی بیماری میں بچے کی شکل و صورت عام نظر آنے والے بچوں سے کافی مختلف ہوتی ہے۔

جس جوڑے کے ہاں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے کی پیدائش ہوئی ان کا تعلق آرمینیا سے ہے۔ شوہر کا نام سیموئیل فارسٹ جبکہ بیوی کا نام روزان بادالیان ہے۔ بیٹے کا والد سیموئیل فارسٹ کا گھر نیوزی لینڈ۔

جب آرمینیا کے سیموئیل فارسٹ نے ہسپتال کے کمرے کے باہر ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو وہ بہت خوش ہوئے اور انہیں لگا کہ ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی۔

وہ باپ تو بن چکے تھے لیکن اپنے نوزائیدہ بچے کے بارے میں کچھ غیر متوقع خبر سننے والے تھے جن کا انہیں اندازہ بھی نہیں تھا۔ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بیٹا یا بیٹی صحت مند پیدا ہوں۔

ایک ڈاکٹر ہسپتال کے کمرے سے باہر آتا ہے تو اس کے ہاتھ میں سیموئیل کا بیٹا ہوتا ہے جس کا نام لیو رکھا گیا تھا۔ فورسٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے میرے بیٹے کا چہرہ چادر سے ڈھانپ رکھا تھا اور ہسپتال انتظامیہ مجھے اور میری اہلیہ کو میرے بیٹے سے ملنے اور دیکھنے بھی نہیں دے رہے تھے۔ جب ایک ڈاکٹر باہر آیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے بیٹے کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ درپیش ہے۔

ڈاکٹر جب بچے کو لے کر گئے تو سیموئیل فارسٹ نے انہیں جگہ جگہ تلاش کیا اور جیسی ڈاکٹروں کے روم میں پہنچا تو مجھے میرا بیٹا نظر آیا۔ سیموئیل نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ کا بیٹا ڈاؤن سنڈروم کی بیماری میں مبتلا ہے تو یہ سن مجھےایک دم جھٹکا لگا۔

ذہنی معذور بیٹے کے والد سیموئیل نے جب اپنے بیٹے کو دیکھا تو کہا یہ خوبصورت ہے اور میں اسے بہت خیال رکھوں گا۔ سیموئیل فورا لیو کو بازوؤں میں لیے اپنی بیوی کے پاس ہسپتال کے کمرے میں پہنچے اور جب بیٹے کی ماں نے بچے کو دیکھا تو ان کا رد عمل بہت عجیب تھا جس کی سیموئیل نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔

سیموئیل کی بیوی نے کہ اگر میں اسے اپنے پاس رکھوں گی تو ہم طلاق لے لیں گے۔ بچے کی ماں، روزان بادالیان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ان کا ایک بچہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہے اور انہوں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ہے، اور بچہ اپنے والد کے پاس ہے۔

سیموئیل کا کہنا تھا کہ جب اس طرح کا بچہ یہاں پیدا ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ کو اسے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ "میری بیوی پہلے ہی فیصلہ کر چکی تھی، اس لیے یہ سب کچھ میرے پیٹھ پیچھےہوا۔

ایک ہفتے بعد سیموئیل فارسٹ کی اہلیہ نے طلاق دے اور وہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے۔ بچے کے باپ کو بہت دکھ ہوا مگر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے بیٹے کا خود خیال رکھا۔ طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے 'لیو' کو لے کر واپس اپنے ملک نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔

Beta Zehni Mazoor Paida Hua To Maan Ne Rakhne Se Inkar Kar Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beta Zehni Mazoor Paida Hua To Maan Ne Rakhne Se Inkar Kar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beta Zehni Mazoor Paida Hua To Maan Ne Rakhne Se Inkar Kar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2220 Views   |   08 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹا ذہنی معذور پیدا ہوا تو ماں نے اسے رکھنے سے انکار کر دیا اور ۔۔ ایک ایسے جوڑے کا دلخراش واقعہ جہاں بیٹے کی خاطر شوہر بیوی سے الگ ہوگیا

بیٹا ذہنی معذور پیدا ہوا تو ماں نے اسے رکھنے سے انکار کر دیا اور ۔۔ ایک ایسے جوڑے کا دلخراش واقعہ جہاں بیٹے کی خاطر شوہر بیوی سے الگ ہوگیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹا ذہنی معذور پیدا ہوا تو ماں نے اسے رکھنے سے انکار کر دیا اور ۔۔ ایک ایسے جوڑے کا دلخراش واقعہ جہاں بیٹے کی خاطر شوہر بیوی سے الگ ہوگیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔