Nadia Khan Speaks On Danish Taimoor Controversy
"دانش تیمور ایک ایسا اداکار ہے جسے لوگ اس کی کہانیوں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، وہ ڈراموں میں محبت کے لیے ہر حد پار کرتا ہے، لیکن حقیقی زندگی میں اس نے ایک ایسی بات کہہ دی جو بالکل غیر مناسب تھی، خاص طور پر جب اس کی اپنی بیوی ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ اگر یہی بات ایک عورت کہتی اور اپنے حقوق کا ذکر کرتی، تو اسے مرد کی توہین سمجھا جاتا۔ دانش کو محتاط رہنا چاہیے تھا اور ایسے الفاظ سے گریز کرنا چاہیے تھا جو بلاوجہ تنازع کھڑا کریں۔"
یہ کہنا تھا نادیہ خان کا، جنہوں نے دانش تیمور کے متنازع بیان پر کھل کر بات کی۔ مشہور اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شو میں اس معاملے پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ دانش کو الفاظ کے چناؤ میں زیادہ محتاط ہونا چاہیے تھا۔
دانش تیمور، جو پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کے ایک شو میں دیے گئے بیان پر جہاں سوشل میڈیا صارفین سخت ردعمل دے رہے ہیں، وہیں شوبز انڈسٹری کے بڑے نام بھی اس بحث میں شامل ہو گئے ہیں۔
فریحہ الطاف، مشی خان اور دیپک پروانی پہلے ہی دانش کے بیان پر اعتراض کر چکے ہیں اور اب نادیہ خان نے بھی اس حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا پر ایک نیا مؤقف بھی سامنے آیا ہے، جہاں کچھ لوگ دانش تیمور کے دفاع میں بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دانش اپنی غلطی تسلیم کر چکا ہے، معافی بھی مانگ چکا ہے، اور چونکہ عائزہ خان نے اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، اس لیے عوام اور میڈیا کو بھی اب اس بحث کو ختم کر دینا چاہیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Speaks On Danish Taimoor Controversy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Speaks On Danish Taimoor Controversy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.