5 غذائیں جو دواؤں کا کام کرتی ہیں۔۔۔ بیماری میں حد سے زیادہ کمزوری ہوجائے تو ان غذاؤں کا ضرور استعمال کریں

بخار ہو یا پیلیا، ہیپاٹائٹس ہو یا دل کا عارضہ تمام تر بیماریوں میں ہمارا جسم تھک جاتا ہے او ہم نڈھال ہو جاتے ہیں۔ اکثر آپ نے بھی یہ غور کیا ہوگا کہ بُخار کے بعد کمزوری محسوس ہو نے لگتی ہے اور ہم ایک سے دو دن تک کمزوری کا شکار رہتے ہیں۔ ایس طرح جب پیلیا / یرقان یا دیگر بڑی بیماریوں سے اُٹھتے ہیں تو بھی کمزوری سے کئی ہفتوں جسم نڈھال رہتا ہے۔ اور اس کمزوری کو دور کرنے کے لئے ہم مختلف دوائیں اور غذائیں استعمال کرتے ہیں ایسی ہی 5 غذائیں ہم آپ کو بتا رہے ہیں جو ہر بیماری میں آپ کو تھکاوٹ اور کمزوری سے بچنے میں مدد دیتی ہیں۔

• کیلا:
کیلا آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کو ہر قسم کی بیماری سے بچانے اور اس بیماری کے اثرات کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بہت مدد دیتا ہے۔

• ناریل کا پانی:
ناریل کے پانی میں ٹینسس کمپاؤنڈ، سوڈیئم، پوٹاشئیم اور انفلامیٹری اجزات پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی بیماریوں کے حملوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

• شہد:
شہد میں اینٹی مائیکروبیل اور ڈیکسٹرومیتھارپن جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں ۔ جو مدافعتی نظام کو براہِراست رکھنے میں مدد دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں کے جراثیم اور ان کے دیگر اثرات جلد ازجلد زائل ہوجاتے ہیں۔

• ہرے پتوں والی سبزیاں:
ہرے پتوں والی سبزیاں وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہیں ان کا استعمال ہر بیماری میں آپ کو شفا دیتا ہے۔ مگر ایسے افراد جن کے جسم میں کسی بھی وجہ سے سوزش ہوجائے وہ پالک کے استعمال سے گریز کریں ۔ اس کے علاوہ ہر بیماری اور کمزوری سے بچانے میں ہرے پتوں کی سبزیاں مفید ثابت ہوتی ہیں۔

• مصالحے دار کھانا:
مصالحے دار اور چٹ پٹا تیکھا کھانا لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے مگر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بیماری کے فوراً بعد تیکھا کھانا نہ کھایا جائے مگر ۔۔ آپ ہری مرچوں اور لال مرچوں میں بنا ہوا کھانا ضرور کھائیں وہ نقصاندہ نہیں ہوتا مگر جو مرچ مصالحے آپ بازار سے پسے ہوئے خریددتے ہیں ان کو نہ کھائیں کیونکہ ان میں فوڈکلرنگ اور دیگر مرکبات استعمال ہوتے ہیں جو کہ بیماری سے کمزور جسم کو مزید کمزور کرنے کا کام کرتے ہیں۔

5 Ghizain Jo Dawai Ka Kaam Karti Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 5 Ghizain Jo Dawai Ka Kaam Karti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Ghizain Jo Dawai Ka Kaam Karti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9627 Views   |   06 Jul 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

5 غذائیں جو دواؤں کا کام کرتی ہیں۔۔۔ بیماری میں حد سے زیادہ کمزوری ہوجائے تو ان غذاؤں کا ضرور استعمال کریں

5 غذائیں جو دواؤں کا کام کرتی ہیں۔۔۔ بیماری میں حد سے زیادہ کمزوری ہوجائے تو ان غذاؤں کا ضرور استعمال کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 غذائیں جو دواؤں کا کام کرتی ہیں۔۔۔ بیماری میں حد سے زیادہ کمزوری ہوجائے تو ان غذاؤں کا ضرور استعمال کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔