ٹی وی پھٹا اور لوگ جل گئے۔۔ ایل ای ڈی ٹی وی پھٹنے سے جان بھی جاسکتی ہے! چند حفاظتی اقدامات جن سے اس خطرے کو ٹالا جاسکتا ہےپہلے کے بھاری بھرکم ٹی وی کے بجائے اب گھروں میں ایل ای ڈی اسکرین نصب کی جاتی ہے جو دیکھنے میں خوبصورت اور اسمارٹ تاثر دیتی ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک گھر میں ایل ای ڈی اسکرین پھٹنے کا ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کے ذہن میں اس ٹی وی اور اس سے ہونے والے خطرات کے بارے میں کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ اس آرٹیکل میں اسی حوالے سے بات کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں اومندرا نامی نوجوان جو اہنے دوستوں کے ساتھ ٹی وی دیکھ رہا تھا، ایل ای ڈی اسکرین پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اومندرا کے جسم کے سامنے کے حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس سے اس نے موقع پر ہی دم. توڑ دیا۔
گھر والے بھی زخمی
ایل ای ڈی اسکرین پھٹنے کا دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اومندرا کے دوست سمیت والدہ اور بھابھی بھی بری طرح جل کر زخمی ہوگئے۔ جس دیوار پر اسکرین نصب تھی وہ ٹوٹ گئی۔
اسکرین کو پھٹنے سے کیسے بچائیں؟
ذیل میں ہم کچھ ایسے نکات بیان کررہے ہیں جن سے آپ اپنے ایل ای ڈی اسکرین کے خطرات سے اگاہ ہوسکتے ہیں۔
خراب تصویر خطرے کی گھنٹی
پھٹے ہوئے پکسلز یا ٹی وی پر صحیح تصویر کا نہ آنا اس بات کی نشانی ہے کہ ٹی وی بہت دیر سے چل رہا ہے یا بری طرح استعمال کیا جارہا ہے۔ خراب پکچر کو نظر انداز قطعی مت کریں۔
وارننگ سائن
اگر اسکرین پر ایرر یا خطرے کا پیغام لکھا آئے تو بھی فوری طور پر گھر کی بجلی کا سوئچ بند کردیں اور کافی دیر بعد اسکرین نکلوا کر بنوائیں یا پھر بدل دیں۔
کرنٹ چھوڑنے والا تار فوری بنوائیں
ٹوٹا ہوا، کرنٹ چھوڑتا تار یا پجر جلنے کی بدبو کا فوری طور پر نوٹس لیں اور بجلی کا مین سوئچ بند کر کے اسکرین والے کمرے سے دور ہوجائیں۔ ٹیلی-ویژن اسکرین چلتے ہوئے پھٹ سکتی ہے۔ اگرچہ ایسا بہت کم ہوتا ہے لیکن پھر بھی ممکن ہے۔
ٹی وی کو بند کر کے تار ضرور نکالا کریں
ٹی وی کو ہر وقت چلا کر یا تار لگا کر نہ رکھیں۔ اسے ٹھنڈا ہونے کا وقت دیں. کمرے میں الیکٹرانک کا سامان نہ بھریں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tv Phata Jan Chali Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tv Phata Jan Chali Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.