بیٹے کی موت کے بعد اس کی اولاد ہوئی۔۔ جوان بیٹے کی موت کا غم سہنا آسان نہیں! شہید ہونے والے ان جوانوں کے ماں باپ کی کہانی جو آپ کو بھی رلا دے گی

میرا بیٹا بہت پیار کرنے والا انسان تھا۔ ایک بہادر انسان دو چیزوں سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک تو اپنی کامیابی سے یا پھر کامیابی کے حصول کے لئے اپنی جان سے گزر جانے کے لئے
یہ کہنا ہے 2006 کے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس افسر سلمان کے والد ایاز خان کا۔

جنوری 2006 میں سلمان ایاز راولپنڈی میں ایس ڈی پی او کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ اسی دوران انھیں ایک 17 سالہ لڑکے کے اغوا برائے تاوان کی خبر ملی۔ سلمان ایاز نے رضاکارانہ طور پر لڑکے کو بازیاب کرانے کی ٹھانی اور بازیاب کرالیا۔ دشمن کی طرف سے گھات لگائے بیٹھے شخص نے سلمان پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں سلمان ایاز شہید ہوگئے۔

ستارہ شجاعت

سلمان ایاز کی جرات اور فرض شناسی پر انھیں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا اور راولپنڈی میں پولیس لائنز کو ایس پی سلمان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے

ماڈلنگ کی آفرز آتی تھیں

ایاز خان کہتے ہیں کہ ان کے شہید بیٹے کافی خوبصورت تھے ۔ سلمان ایاز دراز قد اور نیلی آنکھوں والے نوجوان تھے جس کی وجہ سے کراچی میں انھیں ماڈلنگ کی کئی آفرز موصول ہوتی تھیں۔ لیکن سلمان جانتے تھے کہ ان کہ اصل منزل کیا ہے۔ ایاز خان آج بھی وہی گھڑی پہنتے ہیں جو ان کے بیٹے کے ہاتھ میں شہادت کے وقت موجود تھی اور گولی لگتے ہوئے گھڑی پر واضح نشانات بھی آئے تھے

ہم شہداء کو کچھ عرصہ تو یاد رکھتے ہیں مگر...

’میرے بیٹے سے بھی کئی خوبصورت، نڈر، انٹیلیکچول جائنٹس دہشت گردی کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ بحیثیت قوم ہم شہدا کو کچھ عرصے تک تو یاد رکھتے ہیں لیکن بعد میں انہیں اور ان کے والدین کو بھول جاتے ہیں۔ ہمیں اچھا لگتا ہے جب کوئی ہمیں اور ہمارے بچوں کو یاد رکھتا ہے

ڈولفن پولیس کے محسن علی

ایسے ہی ایک اور فرض شناس پولیس اہلکار تھے محسن علی۔ جو ڈولفن پولیس کا حصہ تھے۔ محسن کس دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ محسن نو بہن بھائیوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے اور ان کی شادی کو صرف دیڑھ سال کا محسن علی کی شہادت کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی عرصہ ہوا تھا۔

شیر ماں کا شیر بیٹا

محسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی شہادت کے بعد سب ان سے کہتے ہیں کہ وہ شیر ماں کا شیر بیٹا تھا۔ کیوں کہ جوان بیٹے کی موت کا غم سہنا آسان نہیں

Shaheed Hone Wala Polic Jawan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shaheed Hone Wala Polic Jawan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaheed Hone Wala Polic Jawan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   8717 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹے کی موت کے بعد اس کی اولاد ہوئی۔۔ جوان بیٹے کی موت کا غم سہنا آسان نہیں! شہید ہونے والے ان جوانوں کے ماں باپ کی کہانی جو آپ کو بھی رلا دے گی

بیٹے کی موت کے بعد اس کی اولاد ہوئی۔۔ جوان بیٹے کی موت کا غم سہنا آسان نہیں! شہید ہونے والے ان جوانوں کے ماں باپ کی کہانی جو آپ کو بھی رلا دے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کی موت کے بعد اس کی اولاد ہوئی۔۔ جوان بیٹے کی موت کا غم سہنا آسان نہیں! شہید ہونے والے ان جوانوں کے ماں باپ کی کہانی جو آپ کو بھی رلا دے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔