پہلے تقریب میں گئی پھر کیمو تھیراپی کروائی.. کینسر سے لڑنے والی حنا خان نے اسپتال سے کیا جذباتی پیغام دیا؟

"اس ایوارڈ نائٹ میں شرکت کے وقر مجھے اپنے کینسر کے بیماری کا معلوم تھا لیکن میں نے اسے اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کیا. نہ صرف اپنے لیے بلکہ سب کے لئے"

یہ کہنا ہے بھارت کی نامور اداکارہ حنا خان کا جن میں حال ہی میں چھاتی کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے. جان لیوا مرض کے انکشاف کے باوجود حنا خان علاج کے لیے پرعزم ہیں.

کیموتھیراپی کے پہلے سیشن کے بعد حنا خان اسپتال سے لکھتی ہیں ’یہ وہ دن تھا جس نے میری زندگی میں سب کچھ بدل دیا. میری زندگی کے مشکل ترین مرحلے کا آغاز ہوا. ہم وہی بن جاتے ہیں جس پر ہم کو یقین ہوتا ہے اور میں نے اس چیلنج کو ایک بار پھر اپنے آپ کو دوبارہ تلاش کرنے کے موقع کے طور پر لیا. میں مثبت سوچ اور جذبے کو پہلے رکھوں گی. میرے لیے میرے کام کے وعدے اہم ہیں۔ میرے لیے میرا حوصلہ، جذبہ اور فن اہمیت رکھتا ہے۔ میں جھکنے سے انکاری ہوں۔ ایوارڈ لینے گئی تو جانتی تھی کہ میرے جسم میں کینسر ہے لیکن میں خود کو یقین دلانا چاہتی تھی کہ اپنے معیار کے مطابق زندگی گزار رہی ہوں"

حنا خان نے مزید لکھا کہ میں ایوارڈ کے بعد سیدھی اسپتال گئی اور کیمو کروایا. میں لوگوں سے کہوں گی کہ کبھی ہمت نہ ہاریں اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں.

Hina Khan After Chemotherapy Post

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hina Khan After Chemotherapy Post and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hina Khan After Chemotherapy Post to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1534 Views   |   02 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پہلے تقریب میں گئی پھر کیمو تھیراپی کروائی.. کینسر سے لڑنے والی حنا خان نے اسپتال سے کیا جذباتی پیغام دیا؟

پہلے تقریب میں گئی پھر کیمو تھیراپی کروائی.. کینسر سے لڑنے والی حنا خان نے اسپتال سے کیا جذباتی پیغام دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے تقریب میں گئی پھر کیمو تھیراپی کروائی.. کینسر سے لڑنے والی حنا خان نے اسپتال سے کیا جذباتی پیغام دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔