یہاں اوپر کس کا کمرہ ہے؟ خانہ کعبہ کے ساتھ موجود کلاک ٹاور سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہِ کعبہ کے بالکل سامنے کلاک ٹاور کے اوپر موجود اس ہلال کے اندر ایک کمرہ کس لئے بنایا گیا ہے؟ دلچسپ معلومات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

دنیا کے مقدس ترین مقام بیت اللہ کے عین سامنے ایک خوبصورت عمارت ایستادہ ہے جس کا نام مکہ کلاک ٹاور ہے۔ اِس بلند و بالا خوبصورت کلاک ٹاور کا افتتاح 2013ء میں ہوا اور اس وقت یہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت تھی۔ مذکورہ ٹاور کی اُونچائی 607 میٹر (1991 فٹ) ہے اور اس کی چوٹی پر سنہرے رنگ کا خوبصورت ہلال (پہلی تاریخ کا چاند) بنایا گیا ہے جو اس قدر بڑا ہے کہ بہت طویل فاصلے سے بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ کئی لوگ اس کلاک ٹاور کے بارے میں بہت سی معلومات رکھتے ہوں گے لیکن اس کی ایک چیز ہے جس کے بارے میں یقیناً کسی کو معلوم نہیں ہوگی اور وہ یہ ہے کہ اس ٹاور کی چوٹی پر بنائے گئے اس خوبصورت ہلال کی تہہ میں ایک ہال نما خاص کمرہ موجود ہے جس کی چھت نہیں ہے۔ یہ کھلا ہوا ایئر ہال صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

حیران کن بات تو یہ ہے کہ اِس وقت یہ ہال دنیا بھر میں عبادت کرنے کا بلند ترین مقام ہے۔ آپ اسے دنیا کی بلند ترین مسجد بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس ہال تک رسائی ایک تیز رفتار لفٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ لفٹ کا سفر ختم ہونے پر 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے اور پھر اس ہلال کے اندر بنے کمرے میں پہنچ جاتے ہیں جس کی چھت نہ ہونے کے باعث اس میں سے آسمان نظر آتا ہے اور اگر یہاں سے نیچے دیکھیں تو باقی عمارتوں کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ بھی نظر آتا ہے۔اس کمرے تک پہنچنے کی ایک متبادل چیئرلفٹ بھی ہے جسے دنیا کی بلند ترین چیئر لفٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس ٹاور کی تمام اطراف میں نصب کی گئیں گھڑیال اس قدر بڑی قامت ہیں کہ ان میں سے ہر ایک 43 میٹر جگہ گھیرتا ہے اور ان گھڑیوں کی ہر ایک سوئی کا وزن 1.5 میٹرک ٹن ہے۔

اس ٹاور کی خوبصورتی کو رات کے وقت مزید چار چاند لگ جاتے ہیں جب اس میں نصب کی گئی 20 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس روشن کی جاتی ہیں اور پورا ٹاور ان رنگا رنگ روشنیوں میں ڈوب جاتا ہے۔ یہ روشنیاں 17 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی باآسانی دیکھی جا سکتی ہیں۔

Yaha Uper Kis Ka Kamra Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yaha Uper Kis Ka Kamra Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yaha Uper Kis Ka Kamra Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5687 Views   |   17 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

یہاں اوپر کس کا کمرہ ہے؟ خانہ کعبہ کے ساتھ موجود کلاک ٹاور سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم جانتے ہیں

یہاں اوپر کس کا کمرہ ہے؟ خانہ کعبہ کے ساتھ موجود کلاک ٹاور سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہاں اوپر کس کا کمرہ ہے؟ خانہ کعبہ کے ساتھ موجود کلاک ٹاور سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔