باجی مجھے بہت مارا۔۔ کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں آواز بلند کرنے والی نادیہ جمیل سے رضوانہ نے کیا فرمائش کی کہ وہ جذباتی ہوگئیں؟

چھوٹے بچوں کو ملازم رکھتے ہوئے لوگ سوچتے نہیں کہ ان کے بھی کچھ خواب ہوتے ہیں۔ وہ ویسے ہی جذبات رکھتے ہیں جیسے ہمارے گھر کے بچوں کے ہوتے ہیں۔ ان کو بھی اسی پیار اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ہمارے اپنے بچوں کو ہوتی ہے۔ لاہور میں کم س رضوانہ کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں سب سے پہلے نادیہ جمیل نے رضوانہ کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

“بچی کی کوئی تصویر نہیں شئیر کروں گی نہ اس کی حالت بتا سکتی ہوں۔ وہ بہت درد میں تھی اسے بری طرح مارا پیٹا گیا ہے اور وہ شدید زخمی ہے۔ اس کے سر میں بہت درد تھا“

یہ کہنا ہے معروف ادکارہ نادیہ جمیل کا جنھوں نے لاہور میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو کم سن ملازمہ رضوانہ سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ نادیہ ملاقات کا احوال “ایکس“ پر شئیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ جب ہم نے رضوانہ سے پوچھا کہ اسے کیا چاہیے تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں اور اس نے کہا کہ “مجھے گڑیا چاہیے“

نادیہ کہتی ہیں کہ رضوانہ کی مسکراہٹ دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا۔ رضوانہ نے انھیں دیکھ کر کہا “بہت مارا باجی بہت مارا“

نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ ہم جانے سے پہلے رضوانہ کو کوئی امید دینا چاہتے تھے اس لئے ہم نے اسے بتایا کہ ہم اس کے لئے لڑ رہے ہیں۔ جانے سے پہلے ہم نے اس سے کچھ باتیں کیں۔ رضوانہ نے بتایا کہ وہ اپنی گڑیا کا نام ڈولی رکھنا چاہتی ہے اور اس کو چاکلیٹ کیک کھانا بہت پسند ہے۔

نادیہ جمیل پوسٹ کے اختتام میں لکھتی ہیں کہ وہ تصور کرتی ہیں رضوانہ کے پاس وہ کھلونے اور کھانے موجود ہیں جو اس نے اپنے آس پاس کے امیر بچوں کے پاس دیکھے تھے۔ وہ آخر کار ایک چھوٹی بچی ہے اور وہ خوش رہنا چاہتی ہے، کھیلنا چاہتی ہے، مسکرانا چاہتی ہے۔ براہ کرم اس کی مسکراہٹ کی حفاظت کریں! برائے مہربانی. اس کی مسکراہٹ دیکھ کر میرے دل کو سکون ملا، لیکن اس کی چوٹیں دیکھ کر وہ بکھر گیا۔“

Nadia Jamil Meets Rizwana

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Jamil Meets Rizwana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Jamil Meets Rizwana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khushbakht  |   In News  |   0 Comments   |   5989 Views   |   09 Aug 2023
About the Author:

Khushbakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khushbakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

باجی مجھے بہت مارا۔۔ کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں آواز بلند کرنے والی نادیہ جمیل سے رضوانہ نے کیا فرمائش کی کہ وہ جذباتی ہوگئیں؟

باجی مجھے بہت مارا۔۔ کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں آواز بلند کرنے والی نادیہ جمیل سے رضوانہ نے کیا فرمائش کی کہ وہ جذباتی ہوگئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باجی مجھے بہت مارا۔۔ کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں آواز بلند کرنے والی نادیہ جمیل سے رضوانہ نے کیا فرمائش کی کہ وہ جذباتی ہوگئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔