کھانا بنانا ایک مشکل کام ہے جو ظاہر ہے ہر کسی کو نہیں آتا، لیکن کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جو خواتین کیا مرد حضرات بھی با آسانی بنا لیتے ہیں۔ اور اگر کھانے کیلیئے کچھ آسان بنانے کی بات کی جائے تو انڈا ابال کر کھانا دنیا کا سب سے آسان کام ہے، جو تقریباً ہر کوئی کرسکتا ہے پھر چاہے وہ کم عمر ہو، بوڑھا ہو یا پھر نوجوان۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کسی ملک کی عوام ایسی بھی ہوسکتی ہے جسے انڈا تک ابالنا نہ آتا ہو؟ نہیں ناں! پر یہ سچ ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سا ملک ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ، " برطانیہ میں ایک چوتھائی سے زائد بالغ افراد کو انڈا ابالنا نہیں آتا۔"
ویسے تو برطانیہ میں لوگ بہت سی باتوں میں ماہر ہوں گے لیکن سروے کے دوران یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہاں ایک چوتھائی سے زائد افراد کو انڈا تک ابالنا نہیں آتا اور نہ ہی انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی انڈا ابالا ہے۔ اس سپر مارکیٹ سروے کیلئے 4 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ، برطانیہ میں صرف 18 فیصد افراد ایسے ہیں، جو سلاد ڈریسنگ یعنی سلاد بنانا اور اُسے سجانا جانتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anda Tak Ubalna Nhe Ata and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anda Tak Ubalna Nhe Ata to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.