گوشت کی بساند دور کرنا ہو یا کالی دیگچی چمکانی ہو، دہی جلد جمانا ہو یا کیڑے مکوڑوں کا صفایا کرنا ہو سب چیزوں کا حل ہم نے آپ کو بتا دیا

مصروفیت کے اس دور میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ خراب چیزوں کو صحیح کرے یا ان کو سنبھال کر رکھا جائے اسی لئے اگر کوئی چیز خراب ہو جائے تو اس کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن اس طرح پیسے کا بہت ضیاں ہوتا ہے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے چھوٹی چھوٹی ایسی ٹپس لائے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بھی بچت ہے۔

سیب جلدی کالے نہ ہوں

سیب چھیل کر رکھیں تو کچھ دیر بعد کالے ہونا شروع ہوجاتے ہیں اس کے لئے ایک پیالے میں پانی ڈال کر اس میں لیموں نچوڑ دیں ایک منٹ کے لئے سیب اس میں ڈال دیں اب نکال کر رکھیں تو سیب کالے نہیں ہوں گے۔

ٹماٹر اور لیموں کو محفوظ کرنا

ٹماٹراور لیموں کومحفوظ کرنے کے لئے ٹماٹر کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنالیں اور کیوبس ٹرے میں ڈال کرفریزر میں جما لیں جب جم جائیں تو کیوب ٹرے سے نکال کر کسی زپ لاک بیگ یا کسی بھی تھیلی میں ڈال کر رکھ لیں جگہ بھی نہیں گھرے گی اور چیز بھی محفوظ ہو جائے گی۔ اسی طرح لیموں کا رس نکال کر کیوبس میں جما کر محفوظ کریں۔

باسی سلاد کو تازہ کرنا

باسی سلاد کو تازہ کرنے کے لئے ایک پیالے میں یخ ٹھنڈا پانی لیں اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور اس میں کچھ دیر کے لئے سلاد بھگو دیں۔ 10 منٹ میں ہی بالکل تروتازہ ہو جائے گی۔

آلو کالے نہ ہوں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آلو کالے نہ ہوں تو ان کوکاٹ کر پھٹکری ملے پانی میں دھولیں آلو کالے نہیں ہوں گے۔

کریم یا ملائی کھٹی نہ ہو

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کریم یا ملائی زیادہ دن تک کھٹی نہ ہو تو اس میں چینی ملا کر کسی ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھ دیں کریم یا ملائی کھٹی نہیں ہوگی۔

گوشت کی بساند دور کرنے کے لئے

گوشت دھوتے وقت اس میں سے بساند آرہی ہوتی ہے جو کہ بہت بری لگتی ہے اس کے لئے اگر گوشت دھونے سے پہلے اس پر تھوڑی سی آتے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ کے بعد گوشت دھوئیں تو بساند بالکل نہیں آئے گی۔

برتنوں کی صفائی

برتنوں کو پہلے ایک صاف پانی سے دھو لیں اسکے بعد اس پر باتھ صابن لگا کر رگڑنا شروع کریں، دیسی صابن یا سرف وغیرہ ہرگز نہ لگائیں ،برتن ایسے چمک جائے گا جیسے ابھی نیا لیا گیا ہو۔

چنے اگر رات میں بھگونا بھول گئے

اگر چنے رات میں بھگونا بھول گئے ہیں تو کوئی بات نہیں ایک گھنٹے کے لئے گرم پانی میں یا میٹھے سوڈے میں بھگو دیں چنے جلدی پھول جائیں گے۔

بادام تازہ رکھنا

اگر آپ زیادہ عرصے تک بادام تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو جس برتن میں بادام ہیں اس میں تھوڑی سی چینی ڈال کر رکھ دیں بادام لمبے عرصے تک فریش رہیں گے۔

دہی جلد جمانے کے لئے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دہی جلد جم جائے تو اس کے لئے سبز مرچ کو ڈنڈی سمیت دودھ میں ڈال دیں دہی جلد جم جائے گا۔

ملائی جمے پتیلے کو صاف کرنا

اگر آپ کے دودھ کے پتیلے میں بھی نیچے ملائی جمی رہ جاتی ہے تو اس میں آٹا گوندھ لیں اس سے نہ صرف پتیلا صاف ہو جائے گا بلکہ روٹیاں بھی نرم بنیں گی ۔

پوری کا آٹا

پوری کا آٹا گوندھنے سے پہلے اس میں اگر تھوڑی سی سوجی ملا دی جائے تو پوری خستہ اور ذائقے میں مزیدار بنتی ہیں۔

فریج سے بو ختم کرنا

فریج سے ہر قسم کی بو ختم کرنے کے لئے اخبار کو ہلکا سا گیلا کر کے گولہ سا بنالیں اور آٹھ سے دس گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فریج سے بو ختم ہو جائے گی یا اس کے علاوہ فریج میں کوئلہ کا ٹکڑا رکھ دیا جائے تو بھی فریج سے بو ختم ہو جاتی ہے۔

پلاسٹک کے برتن سے اسٹیکراتارنا

پلاسٹک کے برتنوں پراکثرسامنے ہی اسٹیکر لگا ہوتا ہے جو کہ بہت برا لگتا ہے ۔اس کو اتارنے کے لئے برتن کو تھوڑی دیر کے لئے گرم پانی میں بھگو دیں تو اسٹیکر باآسانی اتر جائے گا۔

جلی ہوئی دیگچی صاف کرنے کے لئے

جلی ہوئی دیگچی کو صاف کرنے کے لئے دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ جلا ہوا حصہ پانی میں ڈوپ جائے اس کے بعد اس کو چولہے پر چڑھا دیں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں لیموں کا رس اور کھانے کا سوڈا ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد دیگچی کو صابن کی مدد سے دھو لیں دیگچی بالکل صاف ہوجائے گی۔ چیونٹی ، لال بیگ اور دوسرے کیڑے مکوڑوں کو ختم کرنے کے لئے
چیونٹیوں ، لال بیگ اور دوسرے کیڑوں سے گھر اور باورچی خانے کو محفوظ رکھنے کے لئے کمرے یا کچن کے فرش پر ٹالکم پاؤڈر پھیلا دیں اور پھر اس کا اثر دیکھیں۔ صبح تک سب کیڑے مکوڑے صاف ہو جائیں گے۔ یہ بالکل بے ضرر ہے اور کھانے پینے کی چیزوں کے قریب بھی کیا جاسکتا ہے۔

Mufeed Gharelu Totkay In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mufeed Gharelu Totkay In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mufeed Gharelu Totkay In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3249 Views   |   25 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

گوشت کی بساند دور کرنا ہو یا کالی دیگچی چمکانی ہو، دہی جلد جمانا ہو یا کیڑے مکوڑوں کا صفایا کرنا ہو سب چیزوں کا حل ہم نے آپ کو بتا دیا

گوشت کی بساند دور کرنا ہو یا کالی دیگچی چمکانی ہو، دہی جلد جمانا ہو یا کیڑے مکوڑوں کا صفایا کرنا ہو سب چیزوں کا حل ہم نے آپ کو بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت کی بساند دور کرنا ہو یا کالی دیگچی چمکانی ہو، دہی جلد جمانا ہو یا کیڑے مکوڑوں کا صفایا کرنا ہو سب چیزوں کا حل ہم نے آپ کو بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔