واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے کپڑوں میں بو آگئی ہے ۔۔ تو جانئے صرف 10 روپے میں اس کی بو مکمل ختم کرنے کا سستا طریقہ

برسات کے موسم میں یا سردیوں میں اکثر کپڑوں سے، واشنگ مشین سے بو آنے لگتی ہے۔ جو بہت ناگوار گزرتی ہے اور یہ بو کپڑوں میں بھی بَس جاتی ہے۔ تو آج ہم یہاں آپ کو کپڑوں اور واشنگ مشین میں سے وہ اسمیل یا بو ختم کرنے کا آسان اور سستا طریقہ بتائیں گے جو کہ تقریباً 10 روپے میں آپ کی یہ مشکل آسان کر دے گا۔ اس دور میں اس سے سستا اور کیا طریقہ بتایا جا سکتا ہے ۔۔
آپ کی مشین آٹو میٹک ہو یا سادہ ۔۔ دونوں کے لئے یہ ٹپ بھرپور کام کرے گی۔ اس کے لئے آپ کو کچھ اسٹیپس میں یہ کام کرنا ہوگا ۔۔ وہ اسٹیپس کیا ہیں؟

٭ سب سے پہلے مشین میں کپڑے ڈالیں۔
٭اس کے بعد اس میں پانی بھریں۔ جس لیول تک بھرنا ہو۔br> ٭اس میں سرف ڈالیں۔ اور اس کو چلا دیں۔
٭ سرف ذرا سا مکس ہو جائے تو ایک منٹ بعد ہی مشین کو روک دیں۔
اب آپ کو وہ طریقہ استعمال کرنا ہے جس سے آپ کی مشین کی بو ختم ہوجائے گی۔ ایک پیالے میں پانی لیں اس میں 2 ٹیبل اسپون بیکنگ سوڈا ڈالیں۔ اور اس کو مکس کر لیں ۔

٭ اب مشین میں وہ بیکنگ سوڈے والا پانی ڈال دیں اور مشین چلا دیں۔ یاد رکھیں بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر ہی ڈالنا ہے ، ڈائریکٹ کپڑوں پر ڈالیں گی تو اس سے کپڑوں پر دھبے بھی پڑ سکتے ہیں اس لئے اس کو پانی میں ملا کر ڈالیں۔
٭کپڑے دھل جائیں تو اپنی مشین کو خشک کر کے رکھ دیں۔ مشین کی بو بالکل ختم ہوجائے گی۔

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   6687 Views   |   25 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے کپڑوں میں بو آگئی ہے ۔۔ تو جانئے صرف 10 روپے میں اس کی بو مکمل ختم کرنے کا سستا طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے کپڑوں میں بو آگئی ہے ۔۔ تو جانئے صرف 10 روپے میں اس کی بو مکمل ختم کرنے کا سستا طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.