عمران انکل نے میرے شوہر کو لاک اپ سے چھڑوایا۔۔ نادیہ جمیل، عمران خان کو انکل کیوں کہتی ہیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

"میں اپنے شوہر کو 14 سال کی عمر سے جانتی ہوں اور ہم شادی سے قبل فون پر بات کرتے تھے اور ملاقاتیں بھی کرتے تھے۔ ایک دن میں اور میرا منگیتر پارٹی کے بہانے سیر کے لیے نکلے، اور راستے میں شاہین پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا کیونکہ ہمارے پاس نکاح نامہ نہیں تھا۔ ہم نے پولیس کو منتیں کیں، لیکن ہمیں تھانے لے جایا گیا۔ وہاں مجھے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی، اور اس دوران میرے والد اور عمران خان بھی وہاں موجود تھے۔ عمران خان ان کے بہت اچھے دوست تھے اور انہوں نے ہمیں چھڑانے کے لیے تھانے کا رخ کیا۔ پولیس نے عمران خان کو دیکھتے ہی سب کے لیے چائے منگوائی۔ بعد میں عمران خان انکل نے مجھے شادی کے کئی سال بعد کہا کہ وہ لڑکی جو پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، اسی سے شادی کر لی۔"

نادیہ جمیل، پاکستان کی سینئر اداکارہ جن کی آواز اور انداز نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ ان کی زندگی کا ایک یادگار واقعہ وہ تھا جب وہ اپنے منگیتر کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئیں، اور ان کی رہائی کے لیے ان کے والد کے ساتھ عمران خان بھی تھانے پہنچے۔

نادیہ نے فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ "میں اپنے شوہر کو 14 سال کی عمر سے جانتی ہوں، اور ہم فون پر بات کرتے تھے اور چھپ کر ملاقات بھی کرتے تھے۔" ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے بچپن کی پابندیاں زیادہ سخت تھیں، لیکن 18 سال کی عمر میں ان کے والدین نے انہیں سہیلیوں سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

یہ وہ دور تھا جب ضیاالحق کی حکومت کے تحت ’شاہین پولیس‘ لوگوں کو اخلاقی قوانین کے تحت پکڑنے میں مشغول تھی۔ نادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ ایک دن اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلیں اور راستے میں انہیں شاہین پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس انہیں تھانے لے گئی کیونکہ ان کے پاس نکاح نامہ نہیں تھا۔

نادیہ جمیل اور ان کے منگیتر نے پولیس سے منتیں کیں اور جرمانے کے طور پر راستے میں ہی کوڑے مارنے کی درخواست بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں تھانے لے آ کر دونوں کو ایک ایک فون کرنے کی اجازت دی۔ نادیہ نے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا اور اس کے بعد ان کے والد اور عمران خان ان کے چھڑانے کے لیے تھانے پہنچے۔ نادیہ نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس نے عمران خان کو دیکھا، سب کے لیے چائے منگوا لی گئی اور ایک لمحے میں حالات بدل گئے۔

نادیہ نے کہا کہ "عمران خان ان کے والد کے اچھے دوست ہیں، اور وہ انھیں انکل کہتی ہیں۔" نادیہ جمیل کے مطابق عمران انکل نے انہیں شادی کے کئی سال بعد اچھی لڑکی قرار دیا اور کہا کہ جس کے ساتھ پولیس کےہاتھوں پکڑی گئی تھی، اسی کے ساتھ اس نے شادی کرلی۔

Nadia Jameel Talking About Imran Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Jameel Talking About Imran Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Jameel Talking About Imran Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   47 Views   |   12 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 February 2025)

عمران انکل نے میرے شوہر کو لاک اپ سے چھڑوایا۔۔ نادیہ جمیل، عمران خان کو انکل کیوں کہتی ہیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عمران انکل نے میرے شوہر کو لاک اپ سے چھڑوایا۔۔ نادیہ جمیل، عمران خان کو انکل کیوں کہتی ہیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عمران انکل نے میرے شوہر کو لاک اپ سے چھڑوایا۔۔ نادیہ جمیل، عمران خان کو انکل کیوں کہتی ہیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔