سسرالی شوہر کی میت لے گئے مگر بیوہ بہو کو چھوڑ گئے ۔۔ کابل سے پشاور آنے والی بدقسمت خاتون، جس کے سسرالیوں نے بھی اسے اور بچوں کو چھوڑ دیا، دیکھیے

پشاور میں دھماکوں نے کئی گھرانوں کے چراغ کو بھجا دیا تھا، ایک ایسا ہی دھماکہ پشاور میں ہوا جس کے متاثرین میں ایک افغان خاتون شامل ہیں۔

مرضیہ افغانستان کی رہائشی ہیں جو کہ اپنی 4 بیٹیوں،1 بیٹے اور شوہر کے ہمراہ پشاور آئے، مگر قصہ خوانی بازار سانحے میں مرضیہ کے شوہر شہید ہو گئے اور کا بیٹا بھی زخمی ہو گیا جو اس وقت بھی اسپتال میں ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی مرضیہ بھی اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ پاکستان ہجرت کر کے اسی لیے آئی تھی تاکہ یہاں وہ سکھ کا سانس لے سکے۔ چونکہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے سختی کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ مرضیہ پریشان تھی۔

دیہاڑی پر کمانے والے مرضیہ کے شوہر کو بھی افغانستان میں مشکلات کا سامنا تھا چونکہ طالبان کے آنے بعد منفی طور پر معاشی اثرات پڑے تھے تو اسی لیے انہیں پاکستان آنا پڑا، مرضیہ نے انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اس پوری صورتحال کے بارے میں بتایا۔

مرضیہ بتاتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹیاں بھی تعلیم حاصل کریں، لیکن چونکہ طالبان لڑکیوں کو ایک حد تک ہی تعلیم دینے کے حامی تھے، اسی لیے جب بڑی بیٹی گیارہویں جماعت میں گئی تو اسے پڑھنے کی اجازت نہیں تھی۔ مرضیہ اور ان کے شوہر کی خواہش تھی کہ بیٹیاں بھی تعلیم حاصل کریں، البتہ بیٹے کے لیے افغانستان میں تعلیم حاصل کرنے پر کوئی پاندی نہیں تھی۔

پشاور آ کر مرضیہ کی فیملی نے قصہ خوانی بازار کے قریب ہی کرائے کے گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہاں آ کر مرضیہ اپنے بچوں کو نہ صرف تعلیم دلوا رہی تھیں لیکن اچانک شوہر کی شہادت کی خبر نے جیسے مرضیہ کی زندگی ہی بدل دی تھی۔

شوہر بچوں کی خاطر پشاور آ گیا مگر شاید اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا، جب ہی یہاں آ کر والد کو شہادت نصیب ہوئی۔ مرضیہ کے سارے بچوں کی عمر بھی اتنی زیادہ نہیں ہے کہ وہ کوئی کام کر سکیں، اب ساری ذمہ داری مرضیہ کے کندھوں پر ہی آ رہی ہے۔

مرضیہ کے سسرال والے بھی شوہر کی میت کو اپنے ساتھ افغانستان لے گئے ہیں، جبکہ وہ دو بیٹیوں کو بھی ساتھ لے گئے۔ لیکن مرضیہ یہاں تنہا بچوں کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان کی ہزارہ برادی کے نمائندوں کی جانب سے مرضیہ سے تعاون کیا جا رہا ہے اور ان کی مدد بھی کی جا رہی ہے۔

مرضیہ اس وقت پڑوس میں رہ رہی ہیں کیونکہ تنہا غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ ان میں نہیں، اس وقت پڑوسی ہی ان کے دکھوں کو کم کر رہے ہیں۔

Shohar Ki Mayyat Le Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ki Mayyat Le Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ki Mayyat Le Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4787 Views   |   05 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

سسرالی شوہر کی میت لے گئے مگر بیوہ بہو کو چھوڑ گئے ۔۔ کابل سے پشاور آنے والی بدقسمت خاتون، جس کے سسرالیوں نے بھی اسے اور بچوں کو چھوڑ دیا، دیکھیے

سسرالی شوہر کی میت لے گئے مگر بیوہ بہو کو چھوڑ گئے ۔۔ کابل سے پشاور آنے والی بدقسمت خاتون، جس کے سسرالیوں نے بھی اسے اور بچوں کو چھوڑ دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سسرالی شوہر کی میت لے گئے مگر بیوہ بہو کو چھوڑ گئے ۔۔ کابل سے پشاور آنے والی بدقسمت خاتون، جس کے سسرالیوں نے بھی اسے اور بچوں کو چھوڑ دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔