تخمِ سرس ایک جڑی بوٹی ہے جو دکھنے میں بلکل تربوز کے بیجوں کی طرح ہوتے ہیں، ان کا رنگ چاکلیٹی ہوتا ہے جبکہ ذائقے میں یہ کڑوے ہوتے ہیں، تخمِ سرس میں آیوڈین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسے تھائیرائیڈ کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تخمِ سرس کے کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال
تخمِ سرس کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال
• تھائیرائیڈ کا علاج
جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ تھائیرائیڈ کے لئے تخمِ سرس کا استعمال بےحد فائدے مند ہے یہ اسے کم کرتا ہے اس کے لئے آپ کو تخمِ سرس کا پاؤڈر بنا کر روزانہ ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ کھانا کھانے سے پہلے استعمال کرنا ہوگا اسے ایک ماہ تک استعمال کرنے سے تھائیرائیڈ کا مسئلہ کافی حد تک ٹھیک ہو جائے گا۔
• ذیابطیس کا علاج
شوگر کے مریضوں کے لئے تخمِ سرس بےحد فائدے مند ہے اس سے شوگر کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے اس کے پاؤڈر کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
• پٹھوں میں درد
اگر آپ کے کندھوں میں درد ہے کھچاؤ محسوس ہو رہا ہے اور ہاتھ پاؤں ہر سوجن ہے تو یہ بےحد کارآمد ثابت ہو سکتی ہے یہ پٹھوں کے درد کو ختم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
• تھکاوٹ دور کرنے کے لئے بہترین
اگر آپ دن بھر کام کی وجہ سے بہت تھک جاتے ہیں اور پھر ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو تخمِ سرس اس کے لئے بہترین ہے یہ آپ کے جسم میں توانائی پیدا کر سکتی ہے اور اس کا پاؤڈر پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کو آرام مل سکتا ہے۔
یاد رہے کہ تخمِ سرس کو پاؤڈر بنا کر استعمال کرنا ہے اور اس کا صرف ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ لینا ہے زیادہ بھر بھر کر چمچ استعمال کرنے سے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tukham Sars Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tukham Sars Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.