آج کل کے پُرآلود ماحول اور غیر صحت بخش غذاؤں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جن میں سانس، شوگر اور دل کے مسائل وغیرہ کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسے مربے کی ریسیپی شیئر کر رہے ہیں جو آپ کے کولیسٹرول کی سطح کو منظم رکھتے ہوئے دل کی حفاظت کرے گا اور اسے صحت مند اور مضبوط بنائے گا۔
آئیے جانتے ہیں روبی کے کچن سے روبی کی بتائی ہوئی یہ زبردست ریمیڈی۔
مرّبہ بنانے کیلیئے درکار اجزاء:
۔ 1 کپ ادرک
۔ 1 کپ لہسن
۔ 1 کپ سیب کا سرکہ
۔ 1 کپ شہد
طریقہ کار:
۔ سب سے پہلے ادرک لہسن کو چھیل کر ایک چوپر میں ڈال کر چوپ کرلیں، پیسٹ نہیں بنانا ہے
۔ اب ایک برتن میں چوپ ہوا ادرک لہسن ڈال کر اس میں سیب کا سرکہ شامل کر کے مکس کریں اور چولہا جلادیں
۔ اسے چولہے پر ہلکی درمیانی آنچ پر 15 منٹ تک پکائیں جب تک کہ سرکہ تقریباً جذب نہ ہوجائے
۔ اسکے بعد شہد شامل کر کے مکس کریں اور چولہا بند کر دیں، ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھر دیں
۔ یہ مربے جیسا بن جائے گا، اسے فریج میں رکھیں، اور 1 چمچ روزانہ یا 2 دن میں 1 بار استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Healthy Heart Remedy By Ruby Ka Kitchen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Healthy Heart Remedy By Ruby Ka Kitchen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.