کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد

کھانا کھانے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جو بھی کھایا ہے وہ سینے پر رکھا ہے تو ایک معمولی سی 10 منٹ چہل قدمی آپ کے کھانے کو ہضم کرنے کے لئے فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے، جی ہاں! صرف 10 منٹ۔
عید کا سیزن ہے اور ایسے میں بڑے شاندار پکوان تیار کئے جاتے ہیں جنہیں کھا کر آپ خود کو بہت بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں آپ چاہے کچھ بھی کھائیں اگر اس کے فوری بعد 10 منٹ کی چہل قدمی کر لیں تو اس کھانے کی وجہ سے پیدا ہونے والے موٹاپے سے خود کو بچا سکتے ہیں۔
اکثر لوگ کھانے پینے کے فوری بعد لیٹ جاتے ہیں ایسا کرنے سے انہیں سینے میں جلن تیزابیت اور بدہضمی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ کچھ بھی کھانے کے فوری بعد آپ زیادہ نہیں تو کم سے کم 10 منٹ چہل قدمی لازمی کریں۔
ایسا کرنے سے آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

کھانے کے بعد چہل قدمی کے فوائد

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے بعد روزانہ چہل قدمی کرنا دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جی ہاں متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہفتے میں 5 دن اگر 30 منٹ تک چہل قدمی کی جائے تو ایسے افراد میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

چہل قدمی کرتے ہوئے کون سی باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے؟

چہل قدمی کرتے وقت ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ کھانا کھانے کے فوری بعد چہل قدمی کر رہے ہیں تو آہستہ چلیں زیادہ تیز تیز چلنے اور بھاگنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو معدے میں درد اور بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اپنی چہل قدمی کے دورانیے کو آہستہ آہستہ بڑھائیں شروعات میں 6 سے 7 منٹ چہل قدمی کریں پھر 10 منٹ، پھر 20 اور پھر 30 منٹ اور یوں اس دورانیے کو بڑھاتے جائیں کوشش کریں کہ روزانہ چہل قدمی کو عادت بنا لیں یہ آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتا ہے اور ساتھ ہی آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے فائدے مند ہے۔

Khana Khane Ke Baad Chehl Qadmi Q Zaroori Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khana Khane Ke Baad Chehl Qadmi Q Zaroori Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Khane Ke Baad Chehl Qadmi Q Zaroori Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4740 Views   |   27 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد

کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی کرنا کیوں ضروری ہے جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔